BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 26 September, 2008, 11:14 GMT 16:14 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
آسام : سات ’شدت پسند‘ ہلاک

فائل فوٹو
پہلا موقع ہے جب آسام میں فوج نے ہوجی کے شدت پسندوں کے ساتھ انکاؤنٹر کیا ہے
ہندوستان کی ریاست آسام میں ایک فوج کارروائی ميں کم از کم سات مشتبہ ’شدت پسند‘ ہلاک ہو گئے ہیں۔

فوج کے ترجمان راجیش کالیا نے بتایا’جمعہ کو ڈھبری ضلع کے بنس بری گاؤں میں فوج کے جوانوں نے شدت پسندوں کے ٹھکانے کو گھیر لیا، فوج نے شدت پسندوں سے خود کو فوج کے حوالے کرنے کو کہا لیکن ان لوگوں نے گولیاں چلانی شروع کر دیں۔ تاہم فوج نے ان پر حملہ کیا جس میں ساتھ لوگ مارے گئے۔‘

انہوں نے بتایا کہ تقریباً دو گھنٹے تک جاری رہنے والے ’ نکاؤنٹر‘ کے بعد مارے گئے شدت پسندوں کے پاس سے چھ ریوالورز اور دو کلوگرام آر ڈي ایکس برامد کیا گیا ہے۔

فوج کے ترجمان کے مطابق مارے گئے افراد کا تعلق بنگلہ دیشی اسلامی گروپ حرکت المجاہدین (حوجی) سے ہو سکتا ہے۔

انہوں نے بتایا ’ہمارے پاس یہ خبر تھی کہ حوجی سے تعلق رکھنے والے شدت پسند بنسبری علاقے میں ہیں اورخفیہ ادارے سے صحیح اطلاع ملنے کے بعد ہم نے وہاں آپریشن کر دیا۔‘

حوجی کا نام حال میں دلی میں ہوئے بم دھماکوں کے بعد سامنے آیا تھا جبکہ خفیہ اداروں نے یہ بھی کہا تھا کہ کچھ لوگ آسام کا استعمال ہندوستان ميں داخل ہونے کے لیے کر رہے ہیں۔.

لیکن یہ پہلا موقع ہے جب آسام میں فوج نے ہوجی کے شدت پسندوں کے ساتھ انکاؤنٹر کیا ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد