BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 15 May, 2008, 14:29 GMT 19:29 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
آسام: 14 افراد کی ہلاکت کا دعوی

فائل فوٹو
پولیس کا کہنا ہے کہ اسے ہلاک کیے گئے افراد کی لاشیں نہیں ملی ہیں
ہندوستان کی شمال مشرقی ریاست آسام میں علیحدگی پسند وں نے تشدد کی ایک کاروائی ميں 14 افراد کو مارنے کا دعوی کیا ہے۔ تشدد کی اس کارروائی میں ریاست کے شمالی کچھار ضلع میں واقع ریلوے لائن کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

علیحدگی پسند تنظيم بلیک وڈو کے نائب کمانڈر مورانگ دمسا نے بی بی سی کو بتایا کہ ان کے مسلح دستے نے جمعرات کو شمالی کچھار ضلع میں ایک سیمنٹ کمپنی میں پانچ ٹرکوں کو جلا دیا ہے اور انکے ڈرائیوروں کو مار دیا ہے۔

مورانگ دماس نے بتایا کہ ڈرائیوروں کے علاوہ سیمنٹ کی بوریاں اٹھانے والے سات مزدوروں کو بھی ہلاک کردیا گیا تھا۔

حالانکہ پولیس کا کہنا ہے کہ اسے ہلاک کیے گئے افراد کی لاشیں نہیں ملی ہیں۔ پولیس نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ان لاشوں کو گھنے جنگلوں میں پھینک دیا ہوگا۔

بلیک وڈو گروپ کے ایک دستے نے شمالی کچھار ضلع میں ہی کلاچند اور دمچیرا ریلوے اسٹیشنوں کے درمیان ایک ٹرین کو روک کر دو ریلوے ملازموں کو ہلاک کردیا ہے۔

ریلوے اہلکار شنبھو پرساد چودھری نے بی بی سی کو بتایا ’ ٹرین کے ڈرائیور نے دیکھا کہ ریلوے لائن پر فش پلیٹ ہٹے ہوئے ہیں تو وہ نیچے اتر کر پٹری پر گیا تبھی باغیوں نے اسے گولی مار دی۔ ایک ٹریک مین بھی ہلاک کردیا گیا اور دوسرا زخمی ہے۔ ‘

انہوں نے مزید کہا کہ باغی ریلوے ملازمین کو اپنا نشانہ بنارہے ہیں اور اس لیے ہم علاقے سے ریلوے ملازمین کو ہٹارہے ہیں۔

اس سے پہلے اتوار کو ایک باغی حملے میں ریلوے کے ایک تعیمری کام پر مامور آٹھ مزدوروں کی موت ہوگئی تھی۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد