اڑیسہ اور کرناٹک پر مرکز کی نظر | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہندوستان کی مرکزی حکومت اڑیسہ اور کرناٹک کی ریاستوں کے خلاف دفعہ 355 نافذ کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔ دفعہ 355 کے تحت مرکزی حکومت کو یہ اختیار مل جاتا ہے کہ وہ کسی بھی ریاست میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے اقدامات کر سکے۔ اڑیسہ اور کرناٹک میں مرکزی حکومت کے اقدام کی وجہ وہاں عیسائیوں پر ہونے والے حملے ہیں۔ اڑیسہ میں تئیس اگست کے بعد سے مسلسل عیسائیوں اور گرجا گھروں پر حملے ہو رہے ہیں اور وہاں اس دوران کم از کم 18 افراد ہلاک ہوئے ہیں اور سینکڑوں لوگوں کو گھر چھوڑ کر جانا پڑا ہے۔ اسی طرح کرناٹک میں پچھلے ہفتے سے گرجا گھروں پر حملوں کا سلسلہ شروع ہوا تھا۔ مرکزی حکومت نے جمعرات کو دونوں ریاستوں کے خلاف دفعہ 355 کے تحت کارروائی کرنے پر غور کیا اور مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ شری پرکاش جائسوال نےصحافیوں کے ساتھ بات چیت میں حکومت کے اس قدام کی تصدیق کی ہے۔ ان دونوں ریاستوں میں حزب اختلاف کی سب سے بڑی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی اقتدار میں ہے۔
مرکزی اور ریاستی حکومتوں کے درمیان آئین کی تین دفعات بحث کا موضوع رہی ہیں۔ ان میں سے ایک دفعہ 352 ہے جس کے تحت مرکزی حکومت کو یہ اختیار حاصل ہو جاتا ہے کہ اگر وہ مناسب سمجھے تو کسی بھی ریاست میں ہنگامی حالت نافذ کر سکتی ہے۔ جبکہ دفع 356 کے تحت اگر کوئی ریاستی حکومت حالات سمبھالنے میں ناکام نظر آتی ہے تو اس ریاستی حکومت کو مرکزی حکومت برخاست کر کے وہاں صدر راج نافذ کر سکتی ہے۔ کئی سیاسی پارٹیاں بشمول کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا اور مارکسی کمیونسٹ پارٹی ان دفعات کے اطلاق کی مخالفت کرتی رہی ہیں۔ سب سے زیادہ مرتبہ دفع 356 کو جھیلنے والی بھارتیہ جنتا پارٹی نے گزشتہ برس نندی گرام میں ہونے والے تشدد کے بعد مغربی بنگال ميں دفعہ 355 نافذ کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ |
اسی بارے میں اڑیسہ میں تشدد کے بعد کشیدگی26 August, 2008 | انڈیا اڑیسہ میں ہندو اور عیسائیوں میں فساد30 January, 2008 | انڈیا اڑیسہ: تشدد اور چرچ پرحملے جاری27 December, 2007 | انڈیا اڑیسہ میں چرچوں پر حملے، کرفیو26 December, 2007 | انڈیا اڑیسہ میں اموات کی وجوہ پر تنازع06 September, 2007 | انڈیا بریت کے باوجود قید پر معاوضہ21 August, 2007 | انڈیا ماؤ باغیوں کا حملہ، نو اہلکار ہلاک29 May, 2007 | انڈیا ماؤنواز اور شہریوں کو مسلح کرنے کی پالیسی18 January, 2007 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||