اڑیسہ: تشدد اور چرچ پرحملے جاری | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہندوستان کی مشرقی ریاست اڑیسہ میں زبردست سکیورٹی انتظامات اور کرفیو کے باوجود کئی گرجا گھروں پر حملے ہوئے ہیں اور تشدد میں مزید ایک درجن افراد زخمی ہوئے ہیں۔ تین روز سے جاری تشدد میں ایک شخص ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے ہیں اور حالات کشیدہ ہیں۔ ہندو نظریاتی تنظیم وشو ہندو پریشد نے کرسمس کی مخالفت میں ہڑتال کی اپیل کی تھی جس سے ریاست کے کئی علاقوں میں تشدد بھڑک اٹھا تھا۔ ریاست کے وزیر اعلی نوین پٹنائک نے کہا ہے کہ انہوں نے جمعرات کی صبح سینیئر پولیس حکام کے ساتھ ایک ملاقات میں سکیورٹی کا جائزہ لیا ہے۔’ بعض علاقوں میں اضافی حفاظتی دستوں کو روانہ کیا جا رہا ہے اور حالات اب قابو میں ہیں۔‘ اطلاعات کے مطابق مرکزی حکومت نے ریاستی حکومت سے حالات کے متعلق رپورٹ طلب کی ہے۔ اس دوران کشیدگی کو کم کرنے کے لیے سینیئر حکام نے عیسائی اور ہندو رہنماؤں کے درمیان ایک امن ملاقات کا انتظام کیا ہے۔
حالات کو قابو میں کرنے کے لیے منگل کی رات کو پھول بنی، بالگڑی، دارنگی باڑی اور براہنی گاؤں غیر معینہ مدت کا کرفیو نافذ کیا گيا تھا لیکن بدھ کی شام کو کئی علاقوں میں گرجا گھروں پر حملے اور آتشزنی کے واقعات ہوئے ہیں۔ جمعرات کی صبح تھوڑے وقفے کے لیے کرفیو کو اٹھا لیا گیا ہے۔ ہندو نظریاتی تنظیم وی ایچ پی کے ایک معروف رہنما لکشمن آنند سرسوتی مذہب کی تبدیلی کے سخت مخالف ہیں اور وہ اڑیسہ میں اس کے خلاف مہم چلاتے رہے ہیں۔ انہوں نے ایک اس پورے تنازعہ کے متعلق ایک پرائیوٹ ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’وہ لوگوں کو عیسائی مذہب میں تبدیل کرتے ہیں اور ملک کو ایک عیسائی ملک بنانا چاہتے ہیں، ہم اس کی مخالفت کرتے ہیں اور یہی تمام تنازعات اور لڑائیوں کی جڑ ہے۔‘ پولیس کے مطابق ہڑتال کے دوران عیسائیوں اور اور بعض وی ایچ پی کارکنوں کے درمیان چھوٹی چھوٹی جھڑپیں شروع ہوئی تھیں لیکن بعض لوگوں نے لکشمن آنند سرسوتی پر حملہ کر دیا جس پر ایچ پی کے کارکن بھڑک اٹھے اور ہنگامہ شروع ہوگیا۔ ریاست اڑیسہ میں سخت گیر ہندو کارکن عیسائی مشنری تنظیموں کو نشانہ بناتی رہی ہے۔ چند برس قبل ایک آسٹریلوی مِشنری گراہم سٹینس اور ان کے دو بیٹوں کو زندہ جلا دیا گیا تھا۔ | اسی بارے میں دارا سِنگھ کو سزائے موت22 September, 2003 | آس پاس اڑیسہ میں چرچوں پر حملے، کرفیو26 December, 2007 | انڈیا ’نچلی ذات کی خواتین پر ظلم‘24 September, 2005 | انڈیا گرجا گھروں کے لیے ڈریس کوڈ14 July, 2005 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||