BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 22 September, 2003, 12:43 GMT 16:43 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
دارا سِنگھ کو سزائے موت
اسٹینس اور ان کے بچوں کو اس کار میں سوتے وقت جلادیا گیا
اسٹینس اور ان کے بچوں کو اس جیب میں سوتے وقت جلادیا گیا

ہندوستان کی مشرقی ریاست اڑیسہ میں ایک عدالت نے آسٹریلوی مِشنری گراہم اسٹینس اور ان کے دو بیٹوں کو زندہ جلانے کے جرم میں دارا سِنگھ کو سزائے موت اور دیگر بارہ افراد کو عمرِقید کی سزا سنائی ہے۔

دارا سنِگھ کی قیادت میں ان افراد نے گراہم اسٹینس اور ان کے دس سالہ بیٹے فِلپ اور آٹھ سالہ بیٹے ٹموتھی کو اس وقت جلادیا تھا جب وہ ایک جیپ میں سورہے تھے۔

پیر کو جب دارا سِنگھ کو سزا سنائی گئی ریاست اڑیسہ میں تمام گرجاگھروں پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔

استغاثہ کے وکلاء نے ان تمام افراد کو سزائے موت دینے کی سفارش کی تھی لیکن ان کا دفاع کرنے والے وکیلوں نے عدالت سے کہا کہ ان لوگوں کا تعلق غریب قبائل سے ہے اور ان کے رشتہ داروں کی کفالت کرنے والا کوئی نہیں ہے۔

دارا سِنگھ پر حملوں کی منصوبہ بندی کا الزام ہے
دارا سِنگھ پر حملوں کی منصوبہ بندی کا الزام ہے

آسٹریلوی مِشنری گراہم اسٹینس نے اڑیسہ میں جذام یعنی کوڑھ کے مریضوں کی دیکھ بھال میں تیس سال صرف کیے تھے۔ ان کی بیوہ گلیڈیز اب بھی اڑیسہ میں یہ کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے ان افراد کو معاف کردینے کی اپیل کی تھی۔

جنوری انیس سو ننانوے میں اسٹینس اور ان کے بیٹوں کے زندہ جلائے جانے کی پوری دنیا میں مذمت کی گئی تھی۔ سخت گیر ہندوؤں کا کہنا ہے کہ غیرملکی پادری ہندوؤں کو عیسائی بنارہے ہیں۔

تاہم سرکاری تحقیقات میں کہا گیا ہے کہ اسٹینس کو زندہ جلانے کے واقعے میں کوئی منظم گروہ ملوث نہیں تھا۔ دارا سنِگھ پر الزام ہے کہ اس نے اس قتل کی منصوبہ بندی کی۔

ایک ملزم نے بتایا کہ وہ ’قبائلی رسم و رواج میں کرپشن‘ کی وجہ سے مشتعل ہوگیا تھا۔ انگریزی روزنامے ہندوستان ٹائمس کے مطابق اس شخص کا کہنا تھا: ’میں نے ایسا عیسائیوں سے بگڑے ہوئے تعلقات کی وجہ سے کیا۔‘

اسی بارے میں
بیرونی لِنک
بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد