BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 15 September, 2003, 09:01 GMT 13:01 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
دارا سنگھ، پادری کا قاتل
گاڑی جس میں گراہم اسٹین کو ان کے بیٹوں سمیت زندہ جلا دیا گیا تھا
گاؤں والوں نے ملزمان کو چھپنے میں مدد دی: پولیس

ہندوستان کی ایک عدالت نے تین سال قبل ایک آسٹریلوی مشنری اور ان کے دو بیٹوں کے قتل کے مقدمے میں بڑے ملزم دارا سنگھ سمیت تیرہ افراد کو قصوروار قرار دیا ہے۔

اوڑیسا کی خصوصی عدالت نے ایک شخص کو ناکافی شہادت کی بنا پر رہا کر دیا۔ مجرمان کو سزا بائیس ستمبر کو سنائی جائےگی۔

مشنری گراہم اسٹین اور ان کے بیٹوں، دس سالہ فلپ اور آٹھ سالہ ٹموتھی، کو ملک کی مغربی ریاست اوڑیسا میں انیس سو ننانوے میں زندہ جلا دیاگیا تھا۔

واقعہ کی تفصیلات کے مطابق گراہم اسٹین اپنے بیٹوں کے ساتھ ریاست کے ایک دور دراز گاؤں منوہر پور میں گرجے کے باہر اپنے بیٹوں کے ساتھ گاڑی میں سو رہے تھے جب اسے آگ لگا دی گئی۔

دائیں بازو کے ہندؤوں پر الزام لگایا تھا کہ انہوں نے آسٹریلوی مشنری کو عیسائیت کی تبلیغ کی وجہ سے ہلاک کیا تھا کیونکہ مبینہ طور پر ان کے خیال میں یہ لوگ لوگوں کو زبردستی مذہب تبدیل کرنے پر مجبور کر رہے تھے۔

لیکن تحقیقات کے بعد ہندو تنظیموں کے خلاف اس الزام کو رد کر دیا گیا تھا۔ اس مقدمے کے سلسلے میں دو سال قبل ایک لڑکے کو سزاسنا کر بچوں کی جیل میں بھیج دیا گیا تھا۔

دارا سنگھ پر الزام ہے کہ انہوں نے مبینہ طور پر گراہم اسٹین کو قتل کرنے بعد ایک مسلمان تاجر اور ایک گرجے پر بھی حملے کئے تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گاؤں والوں نے ایک سال تک دارا سنگھ کو اس کی مسلمانوں اور عیسائیوں کے خلاف کارروائیوں کی وجہ سے چھپنے میں مدد کی تھی۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد