BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 14 July, 2005, 09:56 GMT 14:56 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
گرجا گھروں کے لیے ڈریس کوڈ
کارڈنل ایوان ڈائس
’یہ عریانیت کو ختم کرنے کی ایک کوشش ہے‘
بھارت کے شہر ممبئی میں کیتھولک چرچ کا کہنا ہے کہ منی سکرٹس، چست اور بڑے گلے کے کپڑے اتوار کی دعائیہ تقریب کے لیے مناسب نہیں ہیں۔

ممبئی کے آرچ بشپ نے عقیدت مندوں سے اپیل کی ہے کہ وہ دعائیہ تقریبات کے دوران مناسب لباس پہنیں۔

کلیسا کے افسران کا کہنا ہے کہ یہ عریانیت کو ختم کرنے کی ایک کوشش ہے۔

ممبئی یونیورسٹی کا ایسا ہی ایک منصوبہ بھارت کا فیشن مرکز سمجھے جانے والے اس شہر میں تنازعہ کا سبب بنا تھا۔

کارڈنل ڈائس نے روزنامہ ٹائمز آف انڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا اتوار کی دعائیہ تقریب اب ایک طرح سے فیشن پریڈ کا موقع بن کر رہ گئی ہے۔اور ایسا لگتا ہے کہ یہ مغربی رجحان انتہا کو پہنچ گیا ہے۔

ممبئی کیتھولک فورم کے صدر ڈولفی ڈی سوزا نے بی بی سی کو بتایا کہ کلیسا نے صرف رہنما اصول جاری کئے ہیں اور انہیں حکم نہ سمجھا جائے۔

انہوں نے کہا کہ اس طرح کے رہنما اصول کوئی نئے نہیں ہیں اور کلیسا اکثر اپنے عقیدت مندوں کو اس سلسلے میں تاکید کرتا رہتا ہے۔

ہر روز چرچ جانے والے کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ اس طرح کی تاکید ضروری تھی کیونکہ یہ دعائیہ تقریبات ایک طرح کا فیشن شو بنتی جارہی ہیں۔

ممبئی میں تقریباً پانچ لاکھ کیتھو لک ہیں جو 100 سے زائد گرجا گھروں میں جاتے ہیں۔

حال ہی میں ممبئی یونیورسٹی کی جانب سے ڈریس کوڈ کا اقدام خاصا متنازعہ بن گیا تھا۔نیورسٹی حکام کا کہنا تھا کہ چست اور نیم عریاں لباس جرائم کو ہوا دیتے ہیں۔

کئی غیر سرکاری اور طلباء تنظیموں نے اس کی مخالفت کی تھی۔ اس تجویز کو ابھی نافذ نہیں کیا گیا۔ ماضی میں کچھ سخت گیر ہندو تنظیموں نے بھی کیمپس میں ’اشتعال انگیز‘ لباس پہنے پر پابندی لگانے کی کوشش کی تھی۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد