BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 19 April, 2005, 13:37 GMT 18:37 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ممبئی کی بارز ویراں ہو رہی ہیں

News image
شبنم اپنی دیگر ساتھیوں کی طرح شو کے لیے پوری طرح تیار ہے لیکن ممبئی کی ایلورا نامی رقص بار میں آج اس کا کام درمیانی عمر کے صرف دو افراد کو محظوظ کرنا ہے۔

شبنم بالی وڈ کے گانوں کی دھنوں سے قدم ملانے کی کوشش میں ہے لیکن اس میں جوش کی کچھ کمی دکھائی دیتی ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ محفل زیادہ شائقین سے جمتی ہے۔

ایلور بار کے علاوہ ممبئی کی دیگر باروں میں بھی کاروبار مندی کا شکار ہے۔

مہاراشٹر کی ریاستی حکومت نے رقص بارز پر پابندی عائد کرنے کی ہدایت کی تھی جس پر آئندہ چار ہفتے میں عمل درآمد کی صورت میں ایلورا بار ہمیشہ کے لیے بند ہو جائے گی۔

News image

مہاراشٹر کے دیگر علاقوں میں ایسی بارز پہلے ہی بند ہو چکی ہیں۔ ممبئی میں ایسی بارز کی تعداد سات سو ہے جو شہر کی شبینہ زندگی کا اہم حصہ ہیں۔

ریاستی حکومت انہیں بند کرنے کے سلسلے میں قانون کی جلد تشکیل پر زور دے رہی ہے جو توقع کے مطابق چار ہفتوں میں طے پا جائے گا۔ لیکن بعض کے خیال میں چند بارز جلد ہی بند ہو جائیں گی۔

ریاستی حکومت نے ان بارز پر پابندی عائد کرتے ہوئے یہ موقف اختیار کیا تھا کہ ان کے باعث جسم فروشی اور جرائم میں اضافے کے علاوہ نوجوانوں میں اخلاقی اقدار کا فقدان بڑھ رہا ہے۔

66ممبئی کس کا؟
بھارت کی تجارتی راجدھانی میں کون رہےاورکون نہیں
66عورت تیرے کتنے روپ
خواتین نشانہ بازی کی باقاعدہ تربیت شروع
66بھاگ کر شادی کامیلہ
بھارت کا بھاگ کر شادی کرنے والوں کا میلہ شروع
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد