BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 20 August, 2004, 12:52 GMT 17:52 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
شراب خانے: رقاصاؤں کامظاہرہ
رقاصاؤں کا مظاہرہ
بھارت کے مغربی شہر ممبئی کی بارز (شراب خانوں) میں ناچنے والی ہزاروں خواتین نے پولیس کے ہاتھوں ہراساں کیے جانے کے خلاف مظاہرے کیے ہیں۔

حال ہی میں پولیس نے شہر کی طوائفوں اور بارز میں ہونے والے دیگر غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف سخت کارروائی شروع کی تھی۔

ممبئی میں تقریباً ساٹھ ہزار عورتیں مختلف بارز میں ناچ کر روزی روٹی کماتی ہیں۔ ان میں سے زیادہ تر نے اس مظاہرے میں حصہ لیا جس میں کئی مرد بھی شامل تھے۔

بارز کے مالکوں کی تنظیم ’بار اونرز اسوسی ایشن‘ نے دھمکی دی ہے کہ اگر پولیس کے چھاپے بند نہیں ہوئے تو وہ اپنے بارز بند کر کے بھوک ہڑتال کریں گے۔

ممبئی میں تقریباً دو ہزار بارز ہیں جنہیں شہر کے کردار کا ایک اہم حصہ تصور کیا جاتا ہے۔ بارز میں جانے والوں میں زیادہ تعداد خلیج سے آنے والے لوگوں کی ہوتی ہے۔

ان بارز میں ناچنے والی نوجوان لڑکیاں اکثر غربت کی وجہ سے اس پیشے کو اپناتی ہیں۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد