’پارٹی قیادت کہے تواستعفی دیدونگا‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہندوستان کے وزیر داخلہ شیو راج پاٹل نے کہا ہے کہ اگر ان کی پارٹی حکم کرے گی تو وہ اپنے عہدے سے استعفی دے دیں گے۔ دلی بم دھماکوں کے بعد سلامتی کے حوالے سے وزیر داخلہ پر زبر دست نکتہ چینی ہو رہی ہے اور بعض حلقوں کی طرف سے ان کے استعفی کا بھی مطالبہ ہوا ہے۔ ایک نجی ٹیلی ویژن سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر داخلہ شیو راج پاٹل نے کہا ہے کہ ’اگر کانگریس پارٹی کی قیادت کی انہیں حمایت حاصل نہیں ہے تو پھر اس عہدے پر رہنے کا کوئی جواز نہیں ہے۔میں اس عہدے پر پارٹی کی قیادت کے سبب ہوں، میرا کوئی گروپ نہیں ہے۔‘ تیرہ ستمبر کو دلی بم دھماکوں کے روز تین بار لباس تبدیل کر کے ٹی وی پر آنے کے بارے میں وزیر داخلہ پر شدید نکتہ چینی ہوئی ہے۔ اس بارے میں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے غصہ میں کہا ’ آپ وزیر داخلہ کی پالیسیوں پر نکتہ چینی کر سکتے ہیں ان کے کپڑوں پر نہیں۔‘ شیو راج پاٹل نے کہا ’میں بری زبان کا استعمال نہیں کرتا، صاف ستھرا رہنا پسند کرتا ہوں، کسی سے ناراض نہیں ہوتا اور حالات کے مطابق رد عمل ظاہر کرتا ہوں اور اس طرح کی تنقید کا جواب دینا پسند نہیں کرتا۔‘
ہندوستان کے مختلف شہروں میں کئی بم دھماکے ہوئے ہیں جن پر کئی طرح کے بیانات جاری ہوئے لیکن ان پر کوئی روک نہیں لگ سکی ہے۔ دلی بم دھماکے بعد حکومت کی اتحادی اور خود کانگریس پارٹی کے بعض رہنماؤں نے بھی وزارت داخلہ پر تنقید کی تھی اور کئی حلقوں کی جانب سے ان کے استعفی کا مطالبہ ہو رہا ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی نے جب اس کا مطالبہ کیا تو کانگریس پارٹی نے اسے یکسر مسترد کردیا تاہم حکومت پر دباؤ کا اثر دکھائی ہے۔ جمعرات کو وزیراعظم منموہن سنگھ کی قیادت میں کابینہ کی ایک میٹنگ ہونے والی ہے جس میں بم دھماکوں اور ملک کی سلامتی کے حوالے سے کئی اہم امور پر تبادلہ خیال ہوگا۔ اطلاعات کے مطابق میٹنگ میں اس بات پر بھی غور ہوگا کہ اندرونی سکیورٹی پر توجہ کے لیے کیا ایک نئی وزارت کو قائم کرنے کی ضرورت ہے یا نہیں۔ | اسی بارے میں دلّی میں پانچ دھماکے، 20 ہلاک، 80 سےزائد زخمی13 September, 2008 | انڈیا ’دلی دھماکے ایک بزدلانہ اقدام ہیں‘13 September, 2008 | انڈیا دھمکی بھرا ای میل ممبئی سے:پولیس13 September, 2008 | انڈیا سلامتی کے خدشات اور اس پر سیاست16 September, 2008 | انڈیا ابھی کچھ نہیں کہیں گے: شیوراج پاٹل12 July, 2006 | انڈیا پارلیمنٹ بم افواہ، سولہ مسلمان گرفتار17 December, 2005 | انڈیا بھارتی پارلیمان میں سکیورٹی الرٹ16 December, 2005 | انڈیا مدھیہ پردیش: شیو راج نئے وزیراعلیٰ26 November, 2005 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||