مدھیہ پردیش: شیو راج نئے وزیراعلیٰ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارتیہ جنتا پارٹی نے اعلان کیا ہے کہ مدھیہ پردیش اکائی کے صدر شیو راج سنگھ چوہان ریاست کے نۓ وزیر اعلیٰ ہوں گے۔ اس اعلان کے ساتھ ہی موجودہ وزیراعلیٰ بابو لال گوڑ نے استعفٰی دے دیا ہے۔مدھیہ پردیش میں وزارت اعلیٰ کے عہدے کے لیے بی جے پی کے اندر کافی دنوں سے کشمکش جاری تھی۔ مدھیہ پردیش میں قیادت کی تبدیلی کے لیے بی جے پی کوریاست بہار کے انتخابات کے نتائج کا انتظار تھا۔آخر کار ہفتے کے روز سینئر رہنماؤں کی کئی دور کی میٹینگوں کے بعد پارٹی کے ترجمان ارون جیٹلی نے اعلان کیا کہ شیو راج سنگھ چوہان ریاست کے نئے وزیر اعلٰی ہوں گےاور اوما بھارتی کو پارٹی کا جنرل سیکریٹری مقرر کیا گیا ہے۔ پارٹی کی سینئر رہنما اور ریاست کی سابق وزیر اعلیٰ اوما بھارتی ریاست کی قیادت دوبارہ سنبھالنے کے لیے کئی مہینوں سے کوشاں تھیں۔ اس کے لیے انہوں نے لال گوڑ کے خلاف ایک مہم شروع کر رکھی تھی لیکن پارٹی کے اس تازہ فیصلے سے انہیں ایک بار پھر مایوسی ہوئی ہوگی۔ ان کی محنت رنگ لائی اور قیادت بھی تبدیل ہوگئی لیکن وہ پھر بھی اس سے دور ہیں۔ مدھیہ پردیش میں بی جے پی نے شعلہ بیان لیڈر اوما بھارتی کی قیادت میں گزشتہ انتخابات میں کامیابی حاصل کی تھی اور اس طرح اوما بھارتی کو پہلی مرتبہ ریاست کی کرسی سنبھالنے کا موقع ملا تھا۔ لیکن ایک پرانے مقدمے کے حوالے سے ان کے خلاف غیرضما نتی وارنٹ جاری ہوا جس کے سبب انہیں استعفٰی دینا پڑا تھا۔ اوما بھارتی اس امید میں تھیں کہ انہیں مقدمے کی سماعت کے بعد عہدہ دوبارہ مل جاۓ گا لیکن جب ایسا نہیں ہوا تو پارٹی کے سینئر رہنماؤں کے ساتھ ان کے اختلافات ابھر کر سامنے آگئے۔ ایک وقت وہ آیا جب اوما بھارتی بھری محفل میں پارٹی کے صدر لعل کرشن اڈوانی پر برس پڑی تھیں جسکے سبب انہیں پارٹی سے خارج کردیا گيا تھا۔ بعد میں انہیں دوبارہ پارٹی میں شامل کیا گيا لیکن خبروں کے مطابق بعض سینئر رہنماؤں سے ان کے اب بھی اختلافات ہیں اور یہی وجہ ہے کہ کوشش کے باوجود بھی انہیں مدھیہ پردیش دوبارہ کرسی نہیں ملی۔ | اسی بارے میں بی جے پی کا ’بھارت بند‘ 06 July, 2005 | انڈیا ’ہندوتوا ہماری روح ہے‘ بی جے پی12 September, 2004 | انڈیا بہار -- ایک دور کا خاتمہ23 November, 2005 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||