BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 25 August, 2008, 10:46 GMT 15:46 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
کشمیر: مظاہرے، ہلاکتیں،گرفتاریاں

 یاسین ملک کی گرفتاری
’آزادی مارچ‘ کو ناکام بنانے کے لئے کشمیری رہنماؤں کی گرفتاریاں اتوار سے ہی شروع ہو گئی تھیں

ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر میں کرفیو کی خلاف ورزی کرنے والے مظاہرین پر نیم فوجی اہلکاروں کی فائرنگ سے مزید شہریوں کی ہلاکت کے بعد گزشتہ چوبیس گھنٹے میں ہلاک ہونے والے شہریوں کی تعداد پانچ ہو گئی ہے جبکہ اس دوران پانچ خواتین سمیت ستّر افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

ادھر پولیس نے لال چوک میں سوموار کو ہونے والے ’آزادی مارچ‘ میں شرکت سے روکنے کے لیے علیحدگی پسند رہنماؤں سید علی گیلانی، میرواعظ عمر فاروق اور محمد یٰسین ملک کو حراست میں لے لیا ہے۔

پولیس اتوار کی رات ہی میر واعظ عمر فاروق اور علی شاہ گیلانی کوگرفتار کر کے نامعلوم مقام پر گئی تھی جبکہ حکام کے مطابق یاسین ملک کو پیر کی صبح اس وقت پکڑا گیا جب انہوں نے قریباً دو درجن افراد کے ہمراہ کرفیو کی خلاف ورزی کرتے ہوئے لال چوک کی جانب جانےکی کوشش کی۔

واضح رہے کہ میوہ تاجروں کی حمایت یافتہ رابطہ کمیٹی نے، جس کی سربراہی حریت رہنما سید علی گیلانی اور میر واعظ عمرفاروق مشترکہ طور پر کر رہے ہیں، سوموار کو لال چوک کی طرف ’آزادی مارچ‘ کی کال دی تھی۔

سوموار کو پہلی ہلاکت سرینگر کے نواحی علاقہ نارہ بل میں اس وقت ہوئی جب ایک ہجوم سرینگر۔مظفرآباد شاہراہ پر نمودار ہوا اور مارچ کی صورت میں لال چوک کی طرف بڑھنے لگا۔ جلوس میں شامل ایک مقامی دوکاندار امتیاز احمد نے بتایا کہ،’نیم فوجی عملے اور پولیس نے پہلے تو اشک آور گیس کے گولے داغے جس پر جلوس مشتعل ہوگیا۔ بعد میں فائرنگ کی گئی جس میں شوکت احمد کھانڈے نامی نوجوان ہلاک اور سولہ افراد زخمی ہوگئے‘۔

اس کے علاوہ جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع میں ترژھل کے مقام پر ایک مشتعل جلوس پر نیم فوجی عملے کی فائرنگ سے دسویں جماعت کا طالب علم باسط بشیر شیخ ہلاک ہوگیا۔ مقامی شہری عبدالمجید نے بتایا کہ اس ہلاکت سے علاقہ میں اشتعال پھیل گیا اور پڑوسی گاؤں ٹہب سے ایک جلوس نکالنے کی کوشش کی گئی جس پر بھی فائرنگ کی گئی جس سے بارہ افراد زخمی ہوگئے جن میں سے ایک حالت نازک ہے۔

اس کے علاوہ مظاہروں کے دوران ہندواڑہ کے علاقے میں بھی ایک ہلاکت کی اطلاع ہے۔

نیم فوجی اہلکاروں نے مظاہرین پر آنسو گیس بھی پھینکی

اس سے قبل اتوار کی شام سرینگر کے ڈل گیٹ علاقہ میں ایک ہجوم پر نیم فوجی عملے کی فائرنگ سے غلام محمد نامی شخص ہلاک اور گیارہ دیگر افراد زخمی ہوگئے تھے۔

سوموار کی صبح ’آزادی مارچ‘ میں حصہ لینے کے لیے شمالی ضلع بانڈی پورہ میں حاجن بستی کے لوگوں نے بھی ایک جلوس نکالا جس پر نیم فوجی دستے کی فائرنگ سے چالیس مظاہرین زخمی ہوئے۔ اس موقعہ نیم فوجی اہلکارو اور مظاہرین کے درمیان تصادم میں تیس سے زائد پولیس اور نیم فوجی اہلکار بھی زخمی ہوگئے۔

جلوس میں شامل مشتاق احمد نے بی بی سی کو فون پر بتایا کہ بانڈی پورہ کے اجس، حاجن، نادی ہل، اونا گام اور ملحقہ دیہات سے لوگوں کی بڑی تعداد آج صبح سے ہی چھوٹی چھوٹی ٹولیوں کی صورت میں جمع ہوکر سرینگر جانے کی تیاری کر رہی تھی تاہم بانڈی پورہ میں تقریباً ہر گھر کے باہر پانچ فوجی اہلکار تعینات ہیں اور کسی کو بھی نقل و حرکت کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔

دریں اثناء شمالی کشمیر میں کپوارہ اور جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع کے مختلف علاقوں میں سوموار کو لوگوں نے کرفیو کی خلاف ورزی کی کوششیں کی لیکن پولیس اور نیم فوجی عملے نے یہ کوششیں ناکام بنا دیں اور اس دوران دو خواتین سمیت پندرہ افراد زخمی ہوئے۔ بارہمولہ میں بھی اتوار کی شب فوج کی’زیادتیوں‘ کے خلاف مظاہروں میں پولیس اور مظاہرین کے درمیان تصادم کے دوران پچیس افراد زخمی ہوگئے تھے۔

سوموار کی صبح پوری وادی خصوصاً سرینگر میں پولیس اور نیم فوجی عملے کا سخت ترین پہرہ تھا جبکہ دیہی علاقوں میں فوج گشت کر رہی تھی۔ ڈویژنل کمشنر مسعود سامون کا کہنا ہے کہ کرفیو میں نرمی کا فیصلہ حالات کا جائزہ لینے کے بعد ہی کیا جائے گا۔

سرینگر میں مظاہرےکشمیرسراپااحتجاج
کشمیر میں مظاہرے، غم و غصہ
کشمیر میں احتجاج، آزادی کے لیے دعاتصاویر میں
کشمیر میں احتجاج، آزادی کے لیے دعا
کشمیر سے آزادی؟
کشمیر چھوڑنے کا وقت آگیا: انڈین مبصرین
کشمیریتاریخ کی گواہی
کشمیری کبھی بھی للکار قبول نہیں کرتے
شیخ عبدالعزیزشیخ عبدالعزیز
’تحریک آزادیِ کشمیر کا نیا شہید‘
فائل فوٹووہ کہتے تھے۔۔۔۔
کشمیر چھوڑو۔ یہ پاکستان ہے انڈیا نہیں۔
خاک اور خون
کشمیر: مظاہرے اور ہلاکتیں، تصاویر میں
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد