انڈیا: مہنگائی نہیں رک رہی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہندوستان میں حکومت کی تمام کوششوں کے باوجود افراط زر میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ چوبیس مئی کو ختم ہونے والے ہفتے میں افراط زر کی شرح 8.24 فیصد پر پہنچ گئی ہے۔ پچھلے ہفتے یہ شرح 10۔8 فیصد تھی۔ دو روز پہلے ہی حکومت نے تیل کی قمیتوں میں اضافے کے اعلان کیا ہے۔ کہا جارہا ہے کہ تیل کی قیمتوں میں اضافے کے سبب ہی افراط زر میں اضافہ ہوا اور خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ آئندہ ہفتے افراط زر کی شرح میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے جو کہ عام آدمی کے لیے اچھی خبر نہیں کیونکہ اس سے پہلے ضروری اشیاء کی قیمتیں مزید بڑھیں گی۔ حالانکہ اس ہفتے ملک میں پھل، سبزیوں اور مسالوں کی قیمتوں میں تھوڑی کمی ہوئی ہے لیکن کھانے کے تیل، ربر، کپاس اور مونگ پھلی مہنگی ہوئی ہے۔ اقتصادیات کے ماہرین کا کہنا ہے کہ تیل کی قیمتوں میں اضافے کے بعد آئندہ دو ہفتوں میں افراط زر کی شرح نو فی صد تک پہنچ سکتی ہے۔ اسی دوران حکومت کے تیل کی قیمتوں میں اضافے کے فیصلے کے خلاف مغربی بنگال سیمت کئی ریاستوں میں بائیں بازوں کی جماعتیں اور حزب اختلاف کی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے مظاہرے جاری ہے۔ وہیں عام عوام مہنگائی کے معاملے پر حکومت سے سخت ناراض ہیں۔ افراط زر کی موجودہ شرح سے یہ بات صاف ہوگئی ہے کہ مہنگائی پر قابو پانے کی حکومت کی تمام کوششیں اور وعدے غلط ثابت ہوئے ہیں۔ وزیر خزانہ پی چدامبرم نے مہنگائی پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کے سبب افراط زر کا برا حال ہے۔ مرکزی حکومت نے وزراء اور اعلیٰ اہلکاروں اور صوبائی حکومتوں کو مشورہ دیا ہے کہ عوامی خزانے پر بوجھ کم کرنے لیے جہاں تک ممکن ہو کفایت شعاری سے کام لیں۔ اطلاعات کے مطابق بعض مرکزی وزرا نے غیر ممالک کے اپنے دورے منسوخ کر دیئے ہیں۔ | اسی بارے میں تیل کی مہنگائی سے پریشانی05 June, 2008 | انڈیا انڈیا: پیٹرولیم کی قیمت میں اضافہ04 June, 2008 | انڈیا انڈین معیشت کو ایڈز سے خطرہ20 July, 2006 | انڈیا انڈیا: اقتصادی ترقی کے نئے تقاضے 27 February, 2006 | انڈیا بھارت: ترقی کی شرح میں اضافہ30 September, 2005 | انڈیا بھارت: کمیونسٹوں کااحتجاج28 June, 2005 | انڈیا من موہن سنگھ حکومت کے سو دن29 August, 2004 | انڈیا لوک سبھا اجلاس کا بجٹ اجلاس14 August, 2004 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||