انڈیا: پیٹرولیم کی قیمتوں پر ہڑتال | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہندوستان میں حکمراں جماعت یو پے اے کی حمایت دینے والی بائیں بازوں کی جماعتوں نے تیل کی قیمتوں کے اضافے کی مخالفت میں مغربی بنگال، کیرالہ اور ترپورہ میں بارہ گھنٹے کی ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔ ان تینوں ریاستوں میں بائیں بازوں کی جماعتیں اقتدار میں ہیں۔ گزشتہ روز ہندوستانی حکومت نے عالمی بازار میں تیل کی قیمتوں کے اضافے کو مدِ نظر رکھتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیتموں میں اضافے کا اعلان کیا تھا۔ حکومت نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں پانچ روپے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں تین روپے فی لیٹر اضافہ کیا ہے۔گھریلو استعمال کی ایل پی جی گیس کی قیمتوں میں فی سلنڈر پچاس روپے کا اضافہ کیا گیا ہے تاہم مٹی کے تیل کی قیمت نہیں بڑھائی گئی۔ نئی قیمتوں کا نفاذ بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب بارہ بجے سے ہوگيا ہے۔
بائیں بازوں کی جماعتوں نے پیٹرولیم کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف جمعرات سے ہفتے بھر تک پورے ملک میں سڑکوں پر احتجاجی مظاہرے کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔ بائیں بازوں کی جماعتوں نے یو پے اے حکومت سے پیٹرولیم کی قیمتوں میں کیے جانے والے اضافے کو واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ مارکس وادی کمیونسٹ پارٹی(سی پی ایم) کے جنرل سیکریٹری پرکاش کرات، بھارتیہ کمیونسٹ پارٹی ( سی پی آئی) کے جنرل سیکرٹری اے بی وردھن نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ’ بائیں بازوں کی جماعتیں حکومت سے مطالبہ کرتی ہیں کہ وہ پیٹرولیم کی قیمتوں میں اضافے کے فیصلے کو واپس لیں۔‘ بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ قیمتوں کے اضافے کو جائز نہیں ٹھہرایا جاسکتا ہے کیونکہ اسکا اثر ضروری اعشیاء کی قیمتوں پر پڑے گا۔ خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق بائیں بازوں کی جماعتوں نے اعلان کیا ہے کہ وہ احتجاجی مظاہروں کے دوران ہڑتال کریں گے، راستہ روکیں گےاور ریل روکیں گے۔ مغربی بنگال میں بی بی سی کے نامہ نگار سبیر بھومک کا کہنا ہے کہ مغربی بنگال میں ہڑتال کے سبب عام زندگی متاثر ہوسکتی ہے۔ پیٹرولیم کی قیمتوں کے اضافے کی مخالفت میں مغربی بنگال میں حزب اختلاف کی جماعت ترنامول کانگریس نے بھی ہڑتال کا اعلان کیا ہے لیکن انہوں نے جمعہ کے روز ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔ | اسی بارے میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ14 February, 2008 | انڈیا افراط زر کی شرح میں اضافہ24 February, 2008 | انڈیا پٹرول کی قیمتوں میں مزید کمی15 February, 2007 | انڈیا مہاراشٹر: پیٹرول پمپ ہڑتال 18 September, 2006 | انڈیا ڈیزل اور پیٹرول کی قیمتوں میں کمی 29 November, 2006 | انڈیا تیل کی قیمتوں میں اضافے پر ہڑتال13 June, 2006 | انڈیا پیٹرول، ڈیزل مہنگا ہو گیا06 June, 2006 | انڈیا بھارت: پیٹرولیم کی قیمتوں میں اضافہ06 September, 2005 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||