BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 15 February, 2007, 11:54 GMT 16:54 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
پٹرول کی قیمتوں میں مزید کمی

دِلّی
ہندوستان میں لوگ بڑھتی ہوئی قیمتوں سے پریشان ہیں
ہندوستان میں پیٹرولیم کے وزیر مرلی دیوڑا نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا ہے۔ فی لیٹر پیٹرول پر دو روپے اور ڈیزل پر ایک روپے کی کمی کی گئی ہے۔ نئی قیمتوں کا نفاذ جمعرات کو نصف شب سے ہوگا۔

دارالحکومت دِلی میں اب پیٹرول فی لیٹر 42 روپے 85 پیسے اور ڈیزل تیس روپے 25 پیسے میں فروخت ہوگا۔

قیمتوں میں کمی کرنے کا فیصلہ وزیر اعظم منموہن سنگھ، وزیر خزانہ پی چدمبرم اور پیٹرولیم کے وزیر مرلی دیوڑا کے درمیان ایک میٹنگ میں کیا ہے۔

دیگر ریاستوں میں مقامی ٹیکس کی مناسبت سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں ایک روپے سے پانچ روپے تک زیادہ ہوتی ہیں۔ قیمتوں میں تخفیف سے وہاں بھی اسی مناسبت سے کمی ہو گی۔

حکومت نے پیٹرول کی قیمتوں میں حالیہ مہینوں میں دوسری بار کمی کی ہے۔ اس سے قبل عالمی بازار میں پیٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد گزشتہ برس نومبر میں بھی پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کی گئی تھی۔

حکومت نے اب یہ کمی ایک ایسے وقت میں کی ہے جب کھانے پینے اور روز مرّہ کے استعمال کی دیگر اشیاء کی قیمتوں میں زبردست اضافہ ہوا ہے اور عام لوگ کافی پریشان ہیں۔

حکومت بھی قیمتوں پر قابو پانے کے لیے کئی اقدامات کر رہی ہے۔ حزبِ اختلاف کی جماعتوں نے مہنگائی کے سوال پر حکومت پر شدید نکتہ چینی کی ہے اور حکومت کے خلاف مہم شروع کی ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد