ڈیزل اور پیٹرول کی قیمتوں میں کمی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہندوستان میں حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا ہے۔ بین الاقوامی بازار میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کی بعد بھارت میں پیٹرول کی قیمتیں غیر معمولی طور پر بڑھ گئی تھیں جسکے خلا ف ملک بھر میں احتجاج ہوا تھا۔ پیٹرولیم کے وزیر مرلی دیورہ نے تیل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان پارلیمان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی بازار میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے سبب حکومت نے قیمتوں میں کمی کا فیصلہ کیا ہے۔ فی لیٹر پیٹرول پر دو روپیۓ اور ڈیزل پر ایک روپیۓ کم کیۓ گیۓ ہیں۔ نئی قیمتوں کا نفاذ تیس نوبر سے ہوگا۔ دارلحکومت دلی میں اب پیٹرول کی قیمت فی لیٹر چوالیس روپیۓ پچاسی پیسے اور ڈیزل بتییس روپۓ پچیس پیسے ہوگی۔ دیگر ریاستوں میں مقامی ٹیکس کے مناسبت سے یہ قیمت ایک روپۓ سے پانچ روپۓ تک زیادہ ہوتی ہے۔ مسٹر دیورہ نےگزشتہ روز وزیر اعظم منموہن سنگھ سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کی کمی کے سوال پر صلاح و مشورہ کیا تھا۔اس سے قبل حکمراں یو پی اے کی صدر سونیا گاندھی نےحکومت سے تیل کی قیمتوں میں کمی کرنے کی درخواست کی تھی ۔ پیٹرولیم مصنوعات کی ماہر انوپما کرشنن کا خیال ہے کہ تیل کی قیمتوں میں کمی بین الاقوامی بازار میں تیل کی قیمتیں گرنے کی بعد ہوئی ہیں۔ گزشتہ دو برس میں پہلی بار پیٹرول کی قیمتوں میں قابل ذکر کمی کی گئی ہے۔ اور ماہرین کا کہنا ہے کہ دیر سے صحیح لیکن اس فیصلے سے عام آدمی اور خاص کر کسانوں کو ضرور فائدہ پہنچے گا۔ | اسی بارے میں پیٹرول، ڈیزل مہنگا ہو گیا06 June, 2006 | انڈیا بھارت: پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ20 June, 2005 | انڈیا تیل کی قیمتوں میں ریکارڈ تیزی14 May, 2004 | صفحۂ اول | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||