تیل کی قیمتوں میں ریکارڈ تیزی | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
مشرقِ وسطیٰ کی صورتِ حال کے باعث امریکہ اور برطانیہ میں تیل کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔ جمعہ کو نیو یارک میں ایک بیرل ہلکے خام تیل کی قیمت اکتالیس اعشاریہ پانچ صفر بیرل تھی جسے اب تک کی ریکارڈ قیمت بتایا جا رہا ہے۔ لندن میں برنٹ خام تیل کی قیمت بڑھ کر اڑتیس اعشاریہ چار صفر تک جا پہنچی۔ یہ وہ قیمت ہے جو انیس سو نوے میں کویت پر عراق کے حملے کے بعد دیکھنے میں آئی تھی۔ کہا جاتا ہے کہ تیل کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ مشرقِ وسطی میں تحفظ کی غیر مستحکم صورتِ حال اور تیل کی فراہمی میں کمی اور مزید کمی کے بارے میں خدشات کی وجہ سے ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ تیل کی مانگ اس سے پہلے دنیا میں کبھی بھی اتنی نہیں تھی۔ تاہم ایک تو چین اور امریکہ میں تیل کا استعمال خاص طور انتہائی بڑھا ہے اور پھر عراق کی غیر یقینی صورتِ حال کے باعث بعض حکومتوں نے تیل کی ذخیرہ اندوزی شروع کر دی ہے۔ بش انتظامیہ نے اس تناظر میں تیل پیدا کرننے والوں سے کہا ہے کہ وہ ایسے رویے کا مظاہرہ نہ کریں جو امریکہ کے لیے نقصان دہ ہو۔ تیل کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے برٹش ایئر نے کرایوں میں اضافہ کیا ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||