مہنگائی کے خلاف بی جے پی کی ہڑتال | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہندوستان میں حزب اختلاف کی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی نے ملک میں بڑھتی مہنگائی پر جمعہ کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔ اس دوران ملک کے تجارتی مقامات بند رکھے جائيں گے لیکن ٹرانسپورٹ اور دیگر ضروری سروسز کو اس میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔ بی جے پی کے کارکن مختلف مقامات پر مظاہرے کریں گے اور انسانی زنجیر بنائیں گے۔ اطلاعات کے مطابق ہڑتال صرف بی جے پی کی جانب سے ہوگی اور اس میں ان کے اتحاد این ڈی اے کی دیگر جماعتیں شامل نہیں ہوں گی۔ بی جے پی کے ترجمان پرکاش جاوڑیکر نے صحافیوں کو بتایا کہ این ڈی اے کے سبھی اراکین پارلیمان نے پارلیمنٹ میں مل کر انسانی زنجیر بنائی تھی اور اس معاملے پر وہ سب ساتھ تھے لیکن ملک گیر ہڑتال کی کال این ڈی اے کی جانب سے نہیں دی گئی ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ ہڑتال عوام کے لیے ہے اور اس لیے انہیں کسی بھی قسم کی پریشانی کا سامنا کرنا نہیں پڑے گا۔ بی جے پی نے مرکزی حکومت سے عام آدمی کو راشن کی دکان سے سستا راشن مہیا کرانے کے ساتھ ساتھ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کو کم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ دو مہینوں میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے جس سے حکومت کے لیے مشکلات پیدا ہو گئی ہیں۔ا دھر وزيراعظم منموہن سنگھ یہ کہہ چکے ہیں کہ حزب اختلاف مہنگائی پر سیاست نہ کرے۔ | اسی بارے میں انڈین معیشت کو ایڈز سے خطرہ20 July, 2006 | انڈیا انڈیا: اقتصادی ترقی کے نئے تقاضے 27 February, 2006 | انڈیا بھارت: ترقی کی شرح میں اضافہ30 September, 2005 | انڈیا بھارت: کمیونسٹوں کااحتجاج28 June, 2005 | انڈیا من موہن سنگھ حکومت کے سو دن29 August, 2004 | انڈیا لوک سبھا اجلاس کا بجٹ اجلاس14 August, 2004 | انڈیا پیکج خودکشیاں نہ روک سکا21 May, 2004 | انڈیا نئے اندیشوں سے مارکیٹ متاثر17 May, 2004 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||