انڈیا: رواں سال کی مالیاتی پالیسی | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ریزرو بینک آف انڈیا نے ملک میں مسلسل بڑھتي ہوئی مہنگائی کو کم کرنے کے لیے کیش ریزرو ریشو (سی آر آر) یعنی نقد جمع تناسب میں ایک چوتھائی فیصد کے اضافے کا اعلان کیا ہے۔ یہ اعلانات ریزرو بینک آف انڈیا یعنی آر بی آئی کی مالیاتی پالیسی 09-2008 کے تحت ہوئے ہیں۔ آر بی آئی کے ان اعلانات کو کافی اہم مانا جا رہا ہے کیوں کہ ملک میں مہنگائی کی شرح 7.33 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ آر بی آئی نے سی آر آر میں اعشاریہ دو پانچ فیصد کا اضافہ کیا ہے جو آٹھ فیصد سے بڑھ کر آٹھ اعشاریہ دو پانچ فیصد ہوگئی ہے۔ غور طلب بات ہے کہ سترہ اپریل کو ہی سی آر آر میں اعشاریہ پانچ صفر فیصد کا اضافہ کیا گيا تھا۔ سی آر آر میں اضافے کا مطلب ہے کہ بینکوں کو اب قومی بینک’ریزرو بینک آف انڈیا‘ کے پاس زیادہ رقم جمع کرانا ہوگی۔ عام طور پر ریزرو بینک آف انڈیا کیش ریزرو ریشو میں اضافہ کرتا ہے تو مختلف بینک قرض کی شرح میں اضافہ کر دیتے ہیں جس سے لوگ قرض لینے سے گریز کرتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق اس کا اثر یہ ہوتا ہے کہ عوام کے پاس پیسے کی کمی ہوجاتی ہے جس سے خریدنے کی صلاحیت میں کمی آتی ہے۔ اس طرح بازار میں چیزوں کی ڈیمانڈ کم ہو جاتی اور نتیجتاً مہنگائی میں کمی آتی ہے۔ رواں سال کی مالیاتی پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے ریزرو بینک کےگورنر وائی ایس ریڈی نے کہا کہ ’ بڑے تاجروں پر اس لیے نظر رکھی جائےگی کہ کہیں وہ بینکوں سے زیادہ قرض لے کر جمع خوری تو نہیں کر رہے ہیں۔‘ ان کا کہنا تھا کہ اس سے جمع خوروں پر بھی نظر رکھی جا سکےگی۔ آر بی آئی کے گورنر نے امید ظاہر کی کہ نئے اقدمات سے مجموعی گھریلو پیداوار کی شرح آٹھ سے آٹھ اعشاریہ دو پانچ فیصد کے درمیان رہے گی۔ دوسری جانب مدھیہ پردیش میں وزیر اعظم منموہن سنگھ نے منگل کو تاجروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انہيں امید ہے کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی کو روکنے کے لیے حکومتی اقدامات کا مثبت اثر پڑےگا۔ انہوں نے اشیاء خوردنی اور تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر قابو پانے کے لیے دوسرے ملکوں سے بھی اپیل کی ہے۔ |
اسی بارے میں ’مہنگائی پر سیاست نہ کريں‘25 April, 2008 | انڈیا مہنگائی پر قابو پانے کا وعدہ07 April, 2008 | انڈیا تین برس میں سب سے زیادہ مہنگائی04 April, 2008 | انڈیا بھارت میں مہنگائی کی زبردست مار 28 March, 2008 | انڈیا تیل کی قیمتوں میں اضافہ14 February, 2008 | انڈیا ’ٹیکس ادا کرنے والوں کو مایوسی‘28 February, 2007 | انڈیا پٹرول کی قیمتوں میں مزید کمی15 February, 2007 | انڈیا تیل کی قیمتوں میں اضافے پر ہڑتال13 June, 2006 | انڈیا | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||