BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 04 April, 2008, 12:38 GMT 17:38 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
تین برس میں سب سے زیادہ مہنگائی
فائل فوٹو
اشیاء خورد نوش کی قیمتوں میں زبردست اضافہ ہوا ہے جس سے حکومت بھی پریشان ہے
سرکاری اعدادوشمار کے مطابق ہندوستان میں گزشتہ تین برس میں مہنگائی کی شرح سب سے اوپر پہنچ گئی ہے۔

گزشتہ مالی سال کے 22بائیس مارچ کو ختم ہونے والے ہفتے میں مہنگائی کی شرح سات فیصد تک پہنچ گئی جو 2004 سے اب تک سب سے زیادہ ہے۔

اس سے پہلے 15 مارچ کو ختم ہوئے ہفتے میں مہنگائی کی شرح 6.68 فی صد ریکارڈ کی گئی تھی جو پچھلے 59 ہفتوں میں سب سے زیادہ تھی۔

افراط زر کی شرح میں اضافہ بنیادی طور پر کھانے کی اشیاء میں مہنگائی کے سبب ہو رہا ہے۔

مہنگائی پر قابو پانے کے لیے حکومت نے کئی اقدامات کیے ہیں اور چاول کی برآمد پر پابندی عائد کرنے کے ساتھ ساتھ کھانے کے تیل اور مکّئی کی درآمد پر عائد ڈیوٹی ہٹا دی ہے۔

مہنگائی حکومت کے لیے تشویشناک معاملہ تو ہے ہی لیکن یہ معاملہ مزید پریشانی کا سبب اس لیے بھی بن گیا ہے کیونکہ آئندہ مہینوں میں کئی ریاستوں میں انتخابات ہونے والے ہیں۔

مہنگائی پر قابو پانے کے لیے حکومت نے کئی اقدامات کیے ہیں

اقتصادیات کے ماہر ڈی کے جوشی کا کہنا ہے ’مہنگائی لوگوں کے اندیشوں سے اوپر جا چکی ہے اور مجھے حکومت کی جانب سے مزید سخت اقدامات کی توقع ہے‘۔

ان کا مزید کہناتھا ’ان حالات میں سود کی شرح میں کمی کی امید کو کچھ دنوں کے لیے بھولا جا سکتا ہے‘۔

چاول، گیہوں اور کھانے کی ديگر اشیاء کی قیمتوں میں زبردست اضافے کے سبب پوری دنیا میں مہنگائی کی شرح ریکارڈ اونچائیاں چھو رہی ہے۔

بعض اقتصادی ماہرین کا کہنا ہے کہ افراط زر کی شرح مختلف اندورنی اور بیرونی وجوہات سے بڑھ رہی ہے اور اسے فی الحال روکا نہیں جا سکتا ہے۔

سرکاری کی جانب سے مسلسل اقدامات کے باوجود مہنگائی بڑھتی جا رہی ہے اور تجزیہ کاروں کے مطابق سرکار کی کوششوں کا اثر پڑے گا تو ضرور لیکن آئندہ کچھ ہفتوں تک مہنگائی پر قابو پانا ممکن نہیں ہوگا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد