کانگریس ’عوامی بجٹ‘ پیش کرے گی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارتی حکومت آج سالانہ وفاقی بجٹ پیش کر رہی ہے۔ توقع ہے کہ اس بجٹ میں زراعت اور بنیادی ڈھانچے کی طرف زیادہ توجہ دی جائے گی۔ برسرِ اقتدار جماعت کانگریس افراطِ زر کی طرف بھی توجہ دے گی جو کہ گزشتہ دو سالوں میں سب سے زیادہ ہے۔ تجزیہ کاروں نے تشویش ظاہر کی ہے کہ کہیں معیشت ’اوور ہیٹ‘ نہ ہو جائے کیونکہ ترقی کی شرح نو فیصد کے قریب ہے۔ وزارتِ خزانہ کی ایک رپورٹ میں منگل کے روز اس بات کی تصدیق کی گئی تھی کہ اقتصادی ترقی میں اضافہ ہو رہا ہے۔ حکومت کے سالانہ سروے میں کہا گیا ہے کہ انڈیا کی معیشت معتدل ترقی کے مرحلے سے تیزی سے ترقی کے مرحلے کی طرف بڑھ گئی ہے۔
تاہم رپورٹ میں زراعت کے شعبے کے متعلق تشویش کا اظہار کیا گیا کیونکہ اس کی ترقی میں گزشتہ سال کی نسبت چھ فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔ تجزیہ نگاروں کے مطابق زراعت جیسے شعبے میں، جس سے دو تہائی بھارتیوں کا روز گار وابستہ ہے، کمی اترپردیش جیسی اہم ریاست میں ہونے والے انتخابات سے پہلے حکومتی وزراء کے ذہن میں اچھی طرح نقش ہو گی۔ بھارتی صنعتی ادارے ’ریلائنس انڈسٹریز‘ کے چیف اکانومسٹ ٹی کے بھومک کے مطابق ’کسی بھی سیاسی معیشت میں وزیرِ مالیات کو سیاسی صورتِ حال کو مدِ نظر رکھنا چاہیئے۔‘ انہوں نے کہا کہ انتخابات کی وجہ سے اس مرتبہ کے بجٹ کا محورماڈرن انڈیا کی بجائے روایتی انڈیا ہو گا۔ | اسی بارے میں انتخابات میں کانگریس کو دھچکا27 February, 2007 | انڈیا ریلوے بجٹ: کرائے میں کمی کا اعلان 26 February, 2007 | انڈیا انڈین بینکوں کے سود میں اضافہ 15 February, 2007 | انڈیا لز اور نائر کی شادی، چاند کا مشن، افراط زر11 February, 2007 | انڈیا یوپی: بیروزگاروں کیلیئے الاؤنس16 June, 2006 | انڈیا انڈیا: اقتصادی ترقی کے نئے تقاضے 27 February, 2006 | انڈیا ریل سےجائیں،جہاز سےنہیں: ریل بجٹ24 February, 2006 | انڈیا اقلیتوں کیلیے خصوصی پروگرام16 February, 2006 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||