انڈیا: افراطِ زر میں ریکارڈ کمی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
انڈیا میں اس ماہ کے آغاز پر خوراک کی گرتی ہوئی قیمتوں کے اثر کے تحت افراط زر کی شرح پانچ سال میں سب سے کم ریکارڈ کی گئی تھی۔ ہول سیل پرائس انڈیکس میں چھ اکتوبر سے قبل بارہ ماہ میں تین اعشاریہ صفر چھ فیصد اضافہ ہوا جو مرکزی بینک کے اپریل دو ہزار آٹھ کے لیے پانچ فیصد کے ہدف سے کم تھا۔ اس صورتحال میں سود کی شرح میں اضافے کو روکنا ممکن ہو گیا ہے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ گزشتہ سال میں پانچ بار سود کی شرح میں اضافے کے بعد صورتحال کو قابو کرنا آسان ہوگا۔ تاہم ماہرین کا خیال تھا کہ تیل اور دھات کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کی موجودگی میں افراط زر میں اضافے کا خدشہ موجود تھا۔ خیال کیا جا رہا کہ مرکزی بینک کی آئندہ ماہ میٹنگ میں شرح میں تبدیلی کا امکان نہیں۔ انڈیا میں ہول سیل پرائس انڈیکس پر کنزیومر پرائس انڈیکس کی نسبت زیادہ گہری نظر رکھی جاتی ہے کیونکہ یہ زیادہ مصنوعات کا احاطہ کرتی ہے اور ہفتہ وار شائع ہوتی ہے۔ | اسی بارے میں بھارتی حصص، دس ہزار کاانڈیکس پار06 February, 2006 | انڈیا انڈیا: اقتصادی ترقی کے نئے تقاضے 27 February, 2006 | انڈیا انڈیا اناج درآمد کرے گا22 June, 2006 | انڈیا انڈین بینکوں کے سود میں اضافہ 15 February, 2007 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||