BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 07 April, 2008, 07:05 GMT 12:05 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
مہنگائی پر قابو پانے کا وعدہ
فائل فوٹو
اشیاء خورد نوش کی قیمتوں میں زبردست اضافہ ہوا ہے جس سے حکومت بھی پریشان ہے
ہندوستان کے وزیر اعظم منموہن سنگھ نے ملک میں زبردست مہنگائی پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس پر قابو پانے کے لیے مزید اقدامات کیے جاسکتے ہيں۔

اتورا کی شام نئے وزراء کی حلف برداری کے بعد نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ’حکومت افراط زر میں اضافے سے متعلق فکر مند رہی ہے، اس پر قابو پانے کے لیے مزید اقدامات کیے جائیں گیے اور اس کا اثر اگلے چند ہفتوں میں دکھنا چاہیے۔‘

منموہن سنگھ نے بڑھتی مہنگائی کے لیے دنیا بھر کے اقتصادی حالات کو ذمہ دار ٹھہرایا۔ان کا کہنا تھا کہ ’دنیا بھر میں اشیاء خورد و نوش اور خام تیل کی قمیت بڑھ رہی ہے۔ خام تیل کی قیمت اس وقت سب سے زیادہ ہے اس کے باوجود ہم نے پبلک ڈسٹریبیوشن کے نظام میں اشیاء خورد و نوش اور مٹی کے تیل کی قیمت نہیں بڑھائی اور خوردنی تیل امپورٹ کر کے قیمت پر قابو پانے کی کوشش کر رہے ہيں۔‘

دوسری جانب کانگریس پارٹی کی صدر سونیا گاندھی کا کہنا تھا کہ مہنگائی پر قابو پانے کے لیے حکومت کوئي بھی قدم اٹھانے سے گریز نہيں کرے گی۔

کامرس و تجارت کے ادارے کے صدر وی این دھوت نے متنبہ کیا ہے کہ مہنگائی کی شرح آئندہ مہینے بڑھ کر ساڑھے سات فیصد پہنچ سکتی ہے۔

غور طلب بات یہ ہے کہ بائیس مارچ کو مہنگائی کی شرح سات فیصد پر پہنچ گئی تھی جو گزشتہ تین برسوں میں سب سے زيادہ ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد