’مہنگائی پر سیاست نہ کريں‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہندوستان میں معدنیات کی قیمتیں بڑھنے پر افراطِ زر کی شرح میں پھر اضافہ رجسٹر کیا گیا ہے۔ سرکاری اعدادوشمار کے مطابق بارہ اپریل کو ختم ہونے والے ہفتے میں یہ شرح 7.33 درج کی گئی ہے۔ اس مرتبہ اشیاء خوردنوش کی قیمتیں بڑھنے سے نہیں بلکہ معدنیات کی قیمتوں میں اضافے کے سبب افراط زر کی شرح میں اضافہ درج کیا گیا ہے۔ اعدادوشمار کے مطابق خام لوہے ککی قیمتوں میں چھ فی صد جبکہ معدنیات کی قیمتوں میں سات فیصد اضافہ درج کیا گیا ہے۔ وزیر اعظم منموہن سنگھ نے کہا ہے کہ مہنگائی پر قابو پانے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے۔ وزیر اعظم کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ حزب اختلاف مہنگائی کے بہانے عام افراد کی پریشانیوں پر سیاست نہ کرے۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا’ اس مرتبہ فصل اچھی ہوئی ہے۔ دراصل 1996 کے بعد زراعت پر توجہ کم ہوگئی تھی لیکن یو پی اے حکومت نے گزشتہ چار برس میں کسانوں اور زراعت کے لیے کئی اقدام کیے ہیں اور اب اس کے نتائج بھی سامنے آنے لگے ہیں۔‘ بیان میں مزید کہا گیا ہے’ اناج کی کمی ہے جیسی کی باتیں کرنے سے صرف بدعنوانی کرنے والوں کا ہی فائدہ ہو سکتا ہے۔‘ انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ اس برس مونسون بھی معمول پر ہونے کی امید ہے جس سے پیداوار میں اضافہ ہوگا۔ وزیر اعظم نے پبلک ڈسٹریبیوشن سسٹم اور کسانوں سے اناج کی خریداری کے نظام کو مضبوط بنانے کی بھی یقین دہائی کرائی ہے۔ جمعہ کو بائيں بازو کی جماعتوں نے بھی وزیر اعظم منموہن سنگھ سے ملاقات کی تھی اور بڑھتی ہوئی مہنگائی کو روکنے کے لیے اہم قدم اٹھانے کا مطالبہ کیا تھا۔ | اسی بارے میں انڈین معیشت کو ایڈز سے خطرہ20 July, 2006 | انڈیا انڈیا: اقتصادی ترقی کے نئے تقاضے 27 February, 2006 | انڈیا بھارت: ترقی کی شرح میں اضافہ30 September, 2005 | انڈیا بھارت: کمیونسٹوں کااحتجاج28 June, 2005 | انڈیا من موہن سنگھ حکومت کے سو دن29 August, 2004 | انڈیا لوک سبھا اجلاس کا بجٹ اجلاس14 August, 2004 | انڈیا پیکج خودکشیاں نہ روک سکا21 May, 2004 | انڈیا نئے اندیشوں سے مارکیٹ متاثر17 May, 2004 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||