BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 28 April, 2008, 07:53 GMT 12:53 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
کشمیر میں تصادم، دو جنگجو ہلاک

فائل فوٹو
چند دنوں سے مسلسل جنگجوؤں کے مارے جانے کی خبریں آرہی ہيں
ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر کے شمالی قصبہ پٹن میں مقامی پولیس اور نیم فوجی دستوں نے مشترکہ کاروائی میں ممنوعہ حزب المجاہدین کے ایریا کمانڈر سمیت دومقامی جنگجوؤں کو پیر کی صبح ایک تصادم میں ہلاک کردیا ہے۔

یہ تصادم آرائی شمالی کشمیر کے ڈی آئی جی ڈاکٹر سری نواسن کے اُس بیان کے بعد ہوئی ہے جس میں انہوں نے شمالی دیہات سے دہشت گردی کے خاتمے کا دعویٰ کیا تھا۔

قابل ذکر ہے کہ دو روز قبل شمالی کشمیر میں ہی بارہمولہ کے قریب پولیس اور فوج نے حزب کے دو دیرینہ کمانڈروں کو ہلاک کیا تھا، جس پر علاقے میں تین روز تک ہڑتال اور مظاہرے ہوئے۔

تازہ کاروائی کی تفصیلات دیتے ہوئے سوپور کے اے ایس پی امتیاز حُسین نے بی بی سی کوبتایا کہ’پولیس کو اتوار کی شام مصدقہ اطلاع ملی تھی کہ پلہالن پٹن کے ملہ محلہ میں دو جنگجو محمد اکبر ملہ کے گھر میں چھپے بیٹھے ہیں۔ پولیس اور سی آر پی ایف کے چھاپہ مار دستے نے علاقے کا محاصرہ رات کو تین بجے سے شروع کیا۔ پیر کی صبح پانچ بجے جنگجوؤں نے فورسز پر فائرنگ کی اور جوابی کاروائی میں دونوں مارے گئے‘۔

پولیس نے مارے گئے جنگجوؤں کی شناخت حزب کے ایریا کمانڈر ظہور احمد وازہ عرف ذیشان اور اس کے ذاتی محافظ محمد یوسف بٹ عرف مُنیر کے بطور کی ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق پولیس اور نیم فوجی دستوں نے جنگجوؤں کے خلاف مارٹر شیلوں کا استعمال کیا جسکے نتیجے میں محمد اکبر کا دو منزلہ مکان تباہ ہوگیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ علاقے میں معمول کی زندگی بحال ہے اور کسی قسم کا کوئی تناؤ نہیں ہے۔

ایک مقامی پولیس افسر نے بتایا کہ مارےگئے جنگجوؤں کی لاشیں تباہ شدہ مکان کے ملبے تلے دبی ہوئی ہیں۔

پلہالن کے رہنے والے میوہ تاجر، نذیر احمد ڈار نے بتایا’پولیس نے جنگجوؤں کو سرینڈر پر آمادہ کرنے کے لیے ان کے اقرباء کو ثالثی کے لیے ان کے پاس بھیجا لیکن جنگجوؤں نے انکار کردیا، اور بعد میں جھڑپ شروع ہوئی‘۔

اسی بارے میں
کشمیر: پانچ جنگجو ہلاک
20 April, 2008 | انڈیا
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد