انڈیا: ایڈز متاثرہ جوڑے نے شادی کی | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
یوں تو ہر شادی خاص ہوتی ہے لیکن چھترپال سنگھ اور ریکھا کی شادی یقیناً مخصوص تھی، اور ہو بھی کیوں نہ کیوں کہ دولہا اور دلہن دونوں ہی ایڈز کے مریض ہیں۔ اپنی نوعیت کی منفرد اور سماجی اہمیت کی حامل یہ شادی ہندوستان کی ریاست راجستھان کے شہر بیکانیر میں منگل کو منعقد ہوئی۔شادی آریہ سماج کے طور طریقوں پر کی گئی۔ شادی کی رسمیں ایک نہایت سادے تقریب میں پوری کی گئی۔ جہاں دولہے چھتر پال سنگھ نے جب دلہن ریکھا کے گلے میں ’ور مالا‘ شوہری کی ہار ڈالی تو تقریب میں موجود شرکاء نے لمبی ازواجی زندگی کی دعائیں دیں۔ دونوں نے تاحیات ایک دوسرے کے ساتھ جینے، مرنے کا قسمیں کھائیں۔ شادی کے بعد دولہے راجا چھتر پال سنگھ نے کہا ’ہم تاحیات ساتھ ساتھ رہیں گے۔‘ اس شادی کو پائے تکمیل تک پہنچانے میں سرگرم رضا کار تنظیم ’یوا بھارت سنستھان‘ کے دنیش پانڈے کا کہنا ہے کہ ریاست میں ایڈز میں مبتلا یہ پہلے جوڑے کی شادی ہے۔’اس شادی سے ان لوگوں کو حوصلہ ملے گا جو ایڈز میں مبتلا ہوکر غیر توجہی اور تنہائی کی زندگی جینے پر مجبور ہيں۔‘
دنیش پانڈے مزید کہتے ہیں’دونوں کی ذاتیں اور روایتیں الگ تھیں لیکن ایڈز نے ان دونوں کے درمیان رشتے کے پل بنائے۔‘ چھتر پال سنگھ اور ریکھا گزشتہ تین برس سے ایڈز کے مریض ہیں، چھترپال سنگھ ٹرک چلاتے ہیں جبکہ ریکھا کے سابق شوہر ایڈز کی وجہ سے مر چکے ہیں، ریکھا کی نو سال کی بیٹی بھی ایڈز سے متاثر ہے۔ دولہا اور دلہن کو مبارک باد دینے کے لیے چند سماجی کارکنان اور بعض ایڈز کےمریض بھی شادی کی تقریب میں شامل ہوئے، شادی کے بعد اس نئے جوڑے نے کہا’ ہم خوشحال اور بہتر زندگی جینا چاہتے ہیں اور اس شادی سے ہمارے جیسے دوسرے ایڈز میں مبتلا افراد کو حوصلہ ملے گا۔‘ ایڈز میں مبتلا مریضوں پر کام کر رہے کارکنوں کا کہنا ہے کہ چونکہ ایڈز کے مریضوں کو معاشرے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور تنہائی میں زندگی بسر کرنی پڑتی ہے ایسے میں دو ایڈز کے مریضوں نے ازواجی زندگی کی شروعات کر کے اپنے جیسے اور لوگوں کے لیے مثال بن گئے ہیں۔ |
اسی بارے میں ایڈز: مریضوں کی پکار کون سنے گا01 December, 2007 | انڈیا ایچ آئی وی کے مریضوں کی حالتِ زار17 October, 2007 | انڈیا ایڈز کے مریض کی تعداد میں کمی 22 November, 2007 | انڈیا ایڈز: انڈیا میں سب سے زیادہ30 May, 2006 | انڈیا جموں: ایڈز کے سائے میں زندگی27 March, 2006 | انڈیا سیکس پر کھل کر بات کریں: منموہن01 December, 2005 | انڈیا ایڈز دیہاتوں میں نہ پھیل جائے01 December, 2005 | انڈیا بھارتی افواج: ایڈز کا ٹیسٹ لازمی12 September, 2005 | انڈیا | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||