BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 22 November, 2007, 11:46 GMT 16:46 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ایڈز کے مریض کی تعداد میں کمی

فائل فوٹو
اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ کل متاثرہ افراد کے اندازے میں کمی ہونا ایک اچھا اشارہ ہے
اقوام متحدہ کی ایک نئی رپورٹ کے مطابق ہندوستان ميں اس وقت تقریباً پچیس لاکھ افراد ایچ آئی وی سے متاثر ہیں۔

یہ تعداد گزشتہ برس عالمی ادارے کی جانب سے جاری کیے گئے ستاون لاکھ کے اندازے سے آدھے سے بھی کم ہیں۔

اگرچہ اقوام متحدہ کے اعدادو شمار کے مطابق ہندوستان میں متاثرہ افراد کی تعداد اب بھی نوجوانوں کی کل تعداد کا 0.36 فی صد ہے لیکن ایچ آئی وی سے متاثرہ تمام مریضوں کے حساب سے ہندوستان جنوبی افریقہ اور نائجیرا کے بعد دنیا میں تیسرے نمبر پر ہے۔

ہندوستان میں اقوام متحدہ کےایڈز کے ادارے کے سربراہ ڈینس براؤن نے بھوپال میں بی بی سی کو بتایا کہ کُل متاثرہ افراد کے اندازے میں کمی ہونا ایک اچھا اشارہ ہے، لیکن متاثرہ افراد کی بنیاد پر ابھی بھی دنیا کے ملکوں میں ہندوستان کا تیسرے مقام پر ہونا اس بات کو بھی ثابت کرتا ہے کہ خطرہ ابھی ٹلا نہیں ہے۔
انکا کہنا تھا ہندوستان کو ان اعداد و شمار کو دیکھتے ہوئے اس جان لیوا بیماری سے لڑنے کی اپنی کوشش کو مزید تیز کردینا چاہیے۔

اقوام متحدہ کی اس برس کی رپورٹ میں ایچ آئی وی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد اپنی گزشتہ رپورٹ سے ستر لاکھ کم بتائي ہے۔

ڈینس برا‎ؤن نے کہا کہ حالیہ رپورٹ ایک لاکھ لوگوں کے خون کے نمونوں کی بنیاد پر تیار گئے جائزوں پر مبنی ہے جو پچھلے سروے سے مختلف ہے۔ پچھلا سروے ہندوستان کے چند ہسپتالوں میں آنے والی حاملہ عورتوں کے خون کے نمونوں کی بنیاد پر کیا گيا تھا۔

یو این ایڈز کا کہنا ہے کہ حالانکہ ہندوستان کی بعض جنوبی ریاستوں میں ان خواتین میں ایچ آئي وی پوزیٹیو ہونے کے معاملات میں کمی آئی ہے جو حمل کے دوران معائنے کے لیے ہسپتالوں میں آتی ہیں، لیکن ہم جنس رشتے رکھنے والے مردوں اور انجکشن کے ذریعے منشیات لینے والوں میں متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ رہی ہے جو تشویش ناک ہے۔

 یہ کمی بھارت میں ہوئے جائزے اور اسکی بنیاد پر وہاں پاۓ گۓ کل مریضوں کے اندازے میں کمی آنے کے سبب سامنے آئی ہے
ماہرین

ادارے کے دعوی ہے کہ جنوبی ریاستوں میں جسم فروشی کرنے والوں کے درمیان ایچ آئی وی کے سلسلے میں بیداری پیدا کی گئی ہے جس کے سبب نئے مریضوں کی تعداد میں کمی آئی ہے۔ لیکن پورے ملک میں متاثرہ افراد کی تعداد اب بھی بہت زیادہ ہے۔

یو این ایڈز کے انڈیا کے سربراہ کا خیال ہے کہ جو لوگ سکولوں میں جنسی تعلیم کی مخالفت کرتے ہیں انہیں سمجھنا چاہیے کا اس خوفناک بیماری سے لڑنے کے لیے یہ ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ سویڈن میں جہاں بہت چھوٹی عمر سے جنسی تعلیم دی جاتی ہے وہاں نہ صرف ایچ آئی وی سے متاثرہ افراد کی تعداد کم ہے بلکہ دیگر جنسی بیماریاں اور کم عمر میں حاملہ ہونے والی لڑکیوں کی تعداد میں بھی کمی پائی گئی ہے۔

حالانکہ انکا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ علاقائی اور مقامی اقدار اور رسم و رواج کو ذہن میں رکھ کر اپنے پروگرام میں تبدیلیاں لائے گا لیکن یہاں اہم بات یہ بھی ہے کہ حالیہ برسوں میں ہر جگہ اقدار اور خیالات میں زبردست تبدیلیاں آئی ہیں۔

 ایڈز سے متاثر افرادزندگی: کہانیاں
دنیا میں ایڈز سے متاثر افراد کی کہانیاں
یوسف حمیدبھارتی کمپنی کا کمال
ایڈز کی ادویات، کم قیمت پر
دنیا بھر میں ایڈز سے بچے ایڈز رپورٹ
ایڈز لوگو
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد