ریلائنس نے لطیفے پر معافی مانگ لی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
اتر پردیش میں سکھ برادری کی دل آزاری اور مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے والا ایس ایم ایس جاری کرنے پر ریلائنس کمپنی نے معافی مانگ لی ہے۔ کمپنی نے یہ قدم لکھنؤ گردوارہ پربھندک کمیٹی کی جانب سے ایف آئی آر درج کرائے جانے اور سکھوں کی جانب سے ناراضگی کے اظہار کے بعد اٹھایا ہے۔ ریلائنس کمیونیکیشن کے مشرقی اترپردیش کے اہلکار نے اپنے معافی نامے میں کہا ہے کہ ’ 197 ‘ نام کی کمپنی موبائیل کمپنیوں کو ایک معاہدے کے تحت ایس ایم ایس پر لطیفے فراہم کرتی ہے۔ سکھ برادری کے بارے میں جو دلآزار لطیفہ ریلائنس فونز پر آیا اسکی ذمہ دار 197 کمپنی ہے اور اس کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔ اگرچہ ریلائنس کمپنی نے معافی مانگ لی ہے لیکن شکایت درج کرنے والے مقامی سکھ لیڈر راجندر سنگھ بگا کا کہنا ہے کہ ’ہم ایف آئی آر واپس نہیں لیں گے اور اگر کسی بھی موبائیل کمپنی نے آئندہ اس قسم کی حرکت کی تو شدید ردعمل ہوگا۔‘ واضح رہے کہ اترپردیش پولیس نے تاجر انل امبانی کے خلاف ان کی کمپنی ریلائنس کمیونیکشین کے ذریعے سکھ برادری کا مذاق اڑانے والے ایس ایم ایس جاری کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کیا تھا۔ ریاستی پولیس نے یہ ایف آئی آر راجندر سنگھ بگا کی شکایت پر درج کی تھی۔ پولیس کے مطابق شکایت میں کہا گیا تھا کہ ’ریلائنس کمیونیکیشن نے جو ایس ایم ایس جاری کیا اس میں سکھ برادری کا موازنہ گدھوں سے کیا گیا ہے۔‘ لکھنؤ کے ناکہ پولیس تھانے کے ایک انسپکٹر نے بی بی سی کو بتایا کہ یہ درخواست دفعہ 295 اے یعنی مذہب کی توہین کرنے کے تحت درج کی گئی ہے جس میں جرمانے کے ساتھ تین برس کی جیل کی سزا ہوسکتی ہے۔ بی بی سی سے بات چیت میں راجندر سنگھ بگا نے کہا: ’سکھ برادری ایک بہادر قوم ہے اور ایس ایم ایس میں اس کی توہین کی گئی ہے۔‘ اس سے قبل میرٹھ میں بھی اس ایس ایم ایس کے خلاف احتجاج کیا گیا تھا۔ | اسی بارے میں ’دھوئیں کے علاوہ کچھ اور نظر نہیں آ رہا تھا‘ 23 November, 2007 | انڈیا یو پی کے سابق وزیر کو عمر قید24 October, 2007 | انڈیا اترپردیش: ہزاروں پولیس اہلکار فارغ18 September, 2007 | انڈیا مکیش امبانی: دنیا کانیاامیرترین آدمی29 October, 2007 | انڈیا مکیش امبانی امیر ترین ہندستانی 27 September, 2007 | انڈیا مکیش امبانی کے خوابوں کا گھر03 June, 2007 | انڈیا امبانی برادرز کے درمیان تلخی ختم08 February, 2006 | انڈیا امبانی برادران میں مزید تلخی27 December, 2004 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||