اترپردیش: ہزاروں پولیس اہلکار فارغ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہندوستان میں ریاست اتر پردیش کی حکومت نے مزید چار ہزار پولیس اہلکاروں کو برخاست کردیا ہے۔ حکومت کا کہنا ہے کہ ان اہلکاروں کی بھرتی میں مبینہ طور پر بدعنوانی ہوئی تھی۔ اس سے قبل ساڑھے چھ ہزار پولیس ملازمین برخاست کیےگئے تھے۔ برخاست ہونے والوں میں آئی پی ایس رینک کے افسر بھی شامل ہیں۔ برخاست کیے گئے تمام اہلکاروں کی بھرتی ملائم سنگھ یادیو کے دور حکومت میں ہوئي تھی۔ حکام کا کہنا ہے ابھی اس معاملے میں مزید تفتیش جاری ہے اور امکان ہے کہ تقریباً ایک ہزار مزید پولیس اہلکار برخاست کیے جائیں۔ ریاست کے داخلہ سیکرٹری جے این چیمبر نے لکھنؤ میں ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ بھرتی میں بدعنوانی کے مرتکب چھ سینئر اہلکاروں کو بھی معطل کر دیا گيا ہے اور ان کے خلاف مقدمہ چلایا جائے گا۔
ملائم سنگھ کے دورِ حکومت میں تقریباً بائیس ہزار لوگوں کو محکمہ پولیس میں بھرتی کیا گیا تھا۔ اس سال مئی میں ہونے والے ریاستی انتخابات میں ملائم سنگھ کو زبردست شکست ہوئی تھی۔ مایا وتی نے وزیر اعلیٰ کا عہدہ سنبھالتے ہی اعلان کیا تھا کہ اس سلسلے میں بےضابطگیوں کے جو بھی ذمہ دار ہونگے ان کے خلاف تفتیش کے بعد کارروائی کی جائےگی۔ | اسی بارے میں ٹیچرز کی منسوخی کے خلاف اپیل16 September, 2007 | انڈیا ریلائنس سٹور بند کرنے کا حکم24 August, 2007 | انڈیا ڈاکو ددوا پولیس مقابلے میں ہلاک22 July, 2007 | انڈیا ’اتر پردیش میں آئی ایس آئی کا پھیلاؤ‘03 July, 2007 | انڈیا مرکز سے تعاون کریں گے: مایا وتی26 May, 2007 | انڈیا مایاوتی نےتین اعلٰی افسرمعطل کیے13 May, 2007 | انڈیا اتر پردیش: مایاوتی نے حلف اٹھا لیا13 May, 2007 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||