مایاوتی نےتین اعلٰی افسرمعطل کیے | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ریاست اترپردیش میں بہوجن سماج پارٹی کی سربراہ مایاوتی نے اتوار کو وزیر اعلی کے عہدے کا حلف لینے کے فوراً بعد تین اعلٰی حکام کو معطل کر دیا ہے۔ مایاوتی کا کہنا ہے کہ معطل افسران نے لکھنؤ میں واقع امبیڈکر سمارک کی دیکھ بھال اور تحفظ میں غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا تھا۔ انہوں نے مزید کہاکہ حکومتیں تو بدلتی رہتی ہیں لیکن افسران کو اپنی ذمہ داریاں ایمانداری سے پوری کرنا چاہیں۔ مایاوتی نے لکھنؤ ترقیاتی اتھارٹی کے نائب چیئرمین سمیت تین افسران کو معطل کیا ہے۔ وزیر اعلٰی کے عہدے کی حلف برداری کے بعد مایاوتی نے اپنی پہلی پریس کانفرنس میں صحافیوں سے بات چيت کرتے ہوئے اس بات کا عندیہ دے دیا تھا کہ نئی حکومت ان لوگوں کو نہيں بخشےگی جن کے خلاف بدعنوانی کے الزامات ہیں یا پھر انہوں نے ملائم سنگھ کے دور اقتدار میں غیر قانونی کام کیے ہیں۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ گزشتہ حکومت کے دوارن بعض ایسے فیصلے کیے گۓ ہیں جن سے ریاست میں بدعنوانیوں کے معاملات میں اضافہ ہوا ہے۔ ان کی حکومت ریاست میں قانون اور امن کی حالت بہتر بنانے کے لیے ہر ممکن کام کرے گی۔ انہوں نے صحافیوں کو بتایا کہ وہ ایک خصوصی تحریک چلاکر جرائم پیشہ افراد کو سلاخوں کے پیچھے ڈال دیں گی۔ مایاوتی کا کہنا ہے کہ ریاست میں پسماندہ طبقوں کو خاص مواقع فراہم کیے جائیں گے۔ | اسی بارے میں اتر پردیش: مایاوتی نے حلف اٹھا لیا13 May, 2007 | انڈیا دلتوں سے امتیازی سلوک جاری ہے 06 December, 2005 | انڈیا ملائم سنگھ: ’اونٹ کس کروٹ بیٹھے گا‘21 April, 2004 | انڈیا بی ایس پی کو واضح اکثریت11 May, 2007 | انڈیا کانشی رام: سماج و سیاست پر گہرا اثر11 October, 2006 | انڈیا مایاوتی: سیاسی خاکہ11 May, 2007 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||