BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 11 May, 2007, 06:17 GMT 11:17 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بی ایس پی کو واضح اکثریت

مایا وتی
سنیچر کو مایا وتی کو باضابطہ طور پر لیڈر منتخب کیا جائےگا
ریاست اترپردیش کے اسمبلی کے انتخابات میں بہوجن سماج پارٹی کو واضح اکثریت حاصل ہوگئی ہے اور پارٹی نے سنیچر کو نومنتخب ارکان کا اجلاس طلب کیا ہے۔

اجلاس میں پارٹی کی رہنماء مایا وتی کو باضابطہ طور پر لیڈر منتخب کیا جائےگا اور وہ چوتھی بار ریاستی حکومت کی باگ ڈور سنبھالیں گی۔


پارٹی کی شاندار جیت کے بعد مایاوتی نے ایک پریس میں کہا کہ یہ نتیجے دراصل ان کے نظریات کی فتح ہیں۔’میں اس کے لیے عوام کی شکرگزار ہوں اور یقین دلاتی ہوں کہ پارٹی اپنے وعدوں کے مطابق انصاف پسند، جرائم سے آزاد اور ترقی پسند انتظامیہ فراہم کرےگی۔‘

ادھر وزیراعلیٰ ملائم سنگھ یادو نے اپنے عہدے سے استعفی دیدیا ہے۔ لکھنؤ میں گورنر سے ملاقات کے بعد انہوں نے کہا کہ انتخابی کمیشن کی جانبداری کے سبب وہ ہار گئے ہیں۔’ شکست کی پہلی وجہ الیکشن کمیشن ہے اور دوسری یہ کہ ہم اپنے ترقیاتی کاموں کو عوام تک نہیں پہنچا سکے۔‘

سنہ انیس سو اکانوے کے بعد پہلی بار ریاست میں کسی ایک جماعت کو چار سو تین ارکان کی اسمبلی میں واضح اکثریت حاصل ہوئی ہے۔ لکھنؤ میں مایاوتی کی رہائش گاہ پر جشن کا ماحول ہے جہاں کامیابی کا جشن منانے کے لیے بی ایس پی کے کارکنان کی بڑی تعداد جمع ہوئی ہے۔

وزیراعظم منموہن سنگھ اور حکمراں کانگریس پارٹی نے مایاوتی کو مبارکباد کہی ہے۔

ان انتخابات میں کانگریس پارٹی کی کارکردگی کافی مایوس کن رہی ہے۔ راہل گاندھی نے یوپی میں زبردست انتخابی مہم چلائی تھی جس سے کافی امیدیں وابستہ تھیں لیکن اس کا کوئی خاص اثر نہیں پڑا اور اس کی نشستیں پہلے سے کم ہوگئی ہیں۔

کانگریسی رہنما اور مرکزی وزیر کپل سبلنے کہا: ’ہمارا مقصد بی جے پی کی ہوا نکالنا اور بی ایس پی کو پنچر کرنا تھا جس میں ہم کامیاب ہوئے ہیں، ان کے خلاف ہمای مہم کا فائدہ مایا وتی کو پہنچا ہے۔‘

کانگریس کے رہنما سلمان خورشید کا کہنا تھا کہ راہل گاندھی نے پارٹی کو مضبوط کیا ہے اور وہ اس کام میں آئندہ بھی لگے رہیں گے تاکہ کانگریس پارٹی اور مضبوط ہوسکے۔ بقول ان کے راہل کی مہم سے کانگریس پارٹی کو فائدہ ہوا ہے۔

بھارتیہ جنتا پارٹی کا کہنا ہے کہ اس نے اپنے ایجنڈے کو عوام کے سامنے تاخیر سے پیش کیا اس لیے وہ پیچھے رہ گئی ہے۔ پارٹی کی رہنما ششما سوراج نے کہا کہ نتائج یہ بتاتے ہیں کہ عوام ملائم سنگھ کی حکومت سے چھٹکارہ چاہتے تھے :’ بی جے پی خود کو پروجیکٹ کرنے میں پیچھے رہی اور متبادل کے طور پر بہوجن سماج پارٹی ابھر کو سامنے آئي۔‘

ان انتخابات میں مجرمانہ ریکارڈ رکھنے والے کئی امیدوار بھی ہار گئے ہیں۔ کنڈا سے رگھوپرتاپ سنگھ عرف راجہ بھیا جبکہ مئو سے مختار انصاری ہار گئے ہیں۔ ہارنے والی فہرست میں ملائم سنگھ کی کابینہ کے کئی وزیر بھی شامل ہیں۔

بی جے پی کے ریاستی صدر کیسری ناتھ ترپاٹھی انتخاب ہار گئے ہیں۔ بینی پرساد ورما بھی پیچھے چل رہے ہیں۔ تازہ رجحانات کے مطابق دوسرے نمبر پر ملائم سنگھ یادو کی جماعت بی ایس پی ہے جسے تقریبا سو نشستیں ملی ہیں۔ بی جے پی کو تقریبا پچاس اور کانگریس کو بیس نشستیں ملی ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد