اترپردیش: پُرامن ووٹنگ جاری | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارت کی ریاست اتر پردیش میں اسمبلی کے انتخابات کے لیے سنیچر کی صبح سے ووٹ ڈالے جارہے ہیں۔ پہلے مرحلے میں کل 403 اسمبلی حلقوں میں سے 62 کے لیے پولنگ ہورہی ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق ووٹنگ کے دوران صورت حال مجموعی طور پر پُرامن رہی۔ پہلے مرحلے کی پولنگ میں مغربی اترپردیش کے تیرہ اضلاع میں ووٹنگ ہورہی ہے جس میں اٹاواہ، کانپور، ایٹا، جھانسی اور آگرہ شامل ہیں۔ اطلاعات کے مطابق صبح کے وقت پولنگ کی رفتار کافی دھیمی اور شرح بیس سے پچیس فیصد کے درمیان رہی۔ ریاست میں پہلی بار سات مرحلوں میں پولنگ ہو رہی ہے۔ دوسرے مرحلے کی پولنگ تیرہ اپریل کوہوگی اور ووٹوں کی گنتی کا کا م گیارہ مئی سے شروع ہوگا۔اس وقت ریاست میں سماجوادی پارٹی کی مخلوط حکومت ہے۔ الیکشن کمیشن نے آزادانہ اور شفاف الیکشن کرانے کے لیے سنٹرل ریزرو پولیس فورس کی چھ سو ساٹھ کمپنیوں کی تعیناتی کی ہے اور ہر حلقے میں کم سے کم ایک مبصر بھی مقرر کیا ہے۔ بی بی سی کے نامہ نگار رام دت ترپاٹھی کے مطابق ریاست کے وزیراعلیٰ ملائم سنگھ یادو نے الیکشن کمیشن کے رویئے پر اعتراض کرتے ہوئے کہا ہے کہ کمیشن کے اہلکار دانستہ طور پر ووٹنگ کی رفتار کو سست کر رہے ہیں۔ تقریبًا ایک کروڑ ساٹھ لاکھ رائے دہندگان کل آٹھ سو انتالیس امیدوارں کی قسمت کا فیصلہ کریں گے۔ اس مرحلے کی پولنگ میں اہم امیدواروں میں کئی علاقائی جماعتوں سمیت چار بڑی سیاسی جماعتیں انتخابات میں حصہ لے رہی ہیں۔ مرکز میں حکمراں جماعت کانگریس اور حزب اختلاف کی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی، ریاست کی حکمران جماعت سماجوادی پارٹی اور بھوجن سماج پارٹی انتخابی میدان میں ہیں۔ ماہرین کے خیال میں اصل مقابلہ سماجوادی پارٹی، بھوجن سماج پارٹی اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے درمیان ہے۔ |
اسی بارے میں تین ریاستوں کے انتخابات مکمل 23 February, 2005 | انڈیا اتر پردیش میں انتخابات شروع13 March, 2007 | انڈیا اتر پردیش: ملائم حکومت کو خطرہ28 February, 2006 | انڈیا رائے بریلی: گرمی سے پولنگ کم08 May, 2006 | انڈیا انتخابات کے لیے رقم حکومت دےگی23 December, 2005 | انڈیا انتخابات میں کانگریس کو دھچکا27 February, 2007 | انڈیا بہار میں انتخابات کا اعلان 03 September, 2005 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||