BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
مرکز سے تعاون کریں گے: مایا وتی
مایاوتی
مایا وتی کے دلی کے دورے کو رسمی دورہ کہا جا رہا ہے
اترپردیش کی وزیراعلیٰ مایاوتی نے وزیراعظم من موہن سنگھ اور کانگریس پارٹی کی صدر سونیا گاندھی سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات کے بعد مایاوتی نے کہا کہ وہ مرکزی اور ریاستی حکومت کے درمیان تعاون کے راستے پر چلیں گی۔

انہوں نے کہا ’ گزشتہ تین برسوں سے مرکزی حکومت اور ملائم سنگھ کے درمیان ٹکراؤ کے سبب ریاست میں ترقی نہیں ہوئی ہے، لیکن میری حکومت ایسی غلطی نہیں کرےگی اور تعاون کے راستے پر چلےگي، میری کوشش ہوگی کہ ترقی کی راہ میں سیاست رخنہ نہ ڈالے۔‘

وزیراعلیٰ بننے کے بعد مایا وتی نے پہلی بار وزیراعظم سے ملاقات کی ہے۔جمعہ کی شام کو انہوں نے سونیا گاندھی سے ملاقات کی تھی لیکن وزیر اعظم سے میٹنگ کے دوران سونیاگاندھی بھی وہاں موجود تھیں۔

جلد ہی صدارتی انتخابات ہونے والے ہیں اور مبصرین کے مطابق کانگریس نے اپنے امید وار کو کامیاب بنانے کے لیے مایا وتی سے بات چیت ہوگی۔ صدارتی انتخاب میں بہوجن سماج پارٹی کی بڑی اہمیت ہے اور قیاس آرائیاں ہورہی ہیں کہ متحدہ ترقی پسند محاذ حکومت اس کے لیے مایا وتی کی حمایت حاصل کرنے کی کوشش میں ہے۔

صدارتی انتخابات کے سلسلے میں جب مایا وتی سے پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ ابھی پارٹی نے اس بارے میں کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جلد ہی پارٹی لیڈروں کی میٹنگ ہوگی جس میں اس بارے میں کوئی فیصلہ کیا جائے گا۔

تاج کوریوڈور معاملے میں مرکزی تفتیشی بیورو سی بی آئی تفتیش کر رہی ہے۔ یہ معاملہ مایاوتی کے دور حکومت کا ہے اور بعض مبصرین کا کہنا ہے کہ ممکن ہے کہ اس بارے میں وہ مرکزی حکومت کی منشاء جاننے آئی ہوں۔

اسی بارے میں
مایاوتی: سیاسی خاکہ
11 May, 2007 | انڈیا
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد