’اتر پردیش میں آئی ایس آئی‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
اترپردیش حکومت نے کہا ہے کہ ریاست کے 34 اضلاع میں پاکستان کی خفیہ ایجنسی انٹر سروسز انٹیلیجنس نے اپنی جڑیں جما لی ہیں۔ ان اضلاع میں دہشت گردی کی سرگرمیوں سے نمٹنے کے لیےخصوصی سیل قائم کیے گئے ہیں۔ مرکزی خفیہ ایجنسیوں کی فراہم کردہ معلومات کے حوالے سے یہ اطلاع اترپردیش اسمبلی میں ریاست کے پارلیمانی امور کے وزیرلال جی ورما نے دی۔ واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں ریاستی دارالحکومت لکھنؤ اور بجنور ضلع سے پولیس نے پانچ مبینہ شدت پسندوں کو گرفتار کیا ہے جن پر ممنوعہ شدت پسند تنظیم حرکت الجہادالاسلامی سے وابستہ ہونے کا الزام ہے۔ اس کے علاوہ تین انتہا پسند کولکتہ سے گرفتار کرکے لکھنؤ لائےگئے ہیں۔ جلال الدین عرف بابو، نوشاد، عزیز الرحمان، مختار اور اکبر نام کے یہ مبینہ انتہا پسند فی الوقت لکھنؤ کی خصوصی سی بی آئی عدالت کی ہدایت پر پولیس ریمانڈ پر ہیں۔ خفیہ ایجنسیوں کا کہنا ہے کہ ان انتہا پسندوں کو پاکستان اور بنگلہ دیش میں ’دہشت گردانہ‘ حملوں کی ٹریننگ دی گئی ہے۔ ریاست کےڈائرکٹر جنرل پولیس وکرم سنگھ نے بتایا کہ ان افراد نے کم سے کم ایک سو پچاس نوجوانوں کوسرحد پار لے جاکر دہشت گردی کی ٹریننگ دلائی ہے۔ ریاستی وزیر لال جی ورما نے بتایا کہ بقول ان کے جن اضلاع میں آئی ایس آئی اپنی معاون تنظیموں کی مدد سے سرگرم ہے ان میں لکھنؤ بھی شامل ہے۔ وزیر موصوف نے بہرحال کسی معاون تنظیم کا نام نہیں لیا۔ انہوں نے بتایا کہ خفیہ ایجنسیوں نے اس کے ساتھ ہی کانپور، علی گڑھ، میرٹھ، بجنور، بلند شہر،
ان اضلا ع میں حکومتی ایجنسیاں غیر ملکی تبلیغی سرگرمیوں پر بھی نظر رکھ رہی ہیں۔ گزشتہ جمعہ کو گورکھپور اور کشی نگر میں غیر ملکی تبلیغی وفود کی نقل و حرکت پر بھی پابندی لگا دی گئی تھی اور مصر، ایتھوپیا اور مراکش سے آئے تبلیغی اراکین سے مختلف پولیس ٹیموں نے سخت پوچھ گچھ کی تھی۔ ان اضلاع میں نگرانی کے لیے خفیہ محکمہ کے انتالیس خصوصی شعبے قائم کیے گئے ہیں۔ مسٹر ورما نے مزید بتایا کہ بھارت سے متصل نیپال سرحد کی نگرانی کے لیے سلامتی دستوں کی ایک سو دو چوکیاں قائم ہیں۔ |
اسی بارے میں ممبئی میں زندگی معمول پر12 July, 2006 | انڈیا 12 جولائی: یہی تو میرا ممبئی ہے12 July, 2006 | انڈیا ہمیں کوئی جھکا نہیں سکتا: منموہن12 July, 2006 | انڈیا مشرف کارروائی کریں: انڈیا12 July, 2006 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||