BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 27 September, 2007, 12:58 GMT 17:58 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
مکیش امبانی امیر ترین ہندستانی

مکیش امبانی
دنیا کی امیر ترین ہستیوں میں اب مکیش امبانی کا نام چوتھے نمبر پر پہنچ گیا ہے
ریلائنس انڈسٹریز کے مالک مکیش امبانی اپنے پچاس بلین ڈالر یعنی تقریبا دو لاکھ کروڑ روپے کے اثاثے کے ساتھ ہندستان کے امیر ترین شخص بن گئے ہیں۔

اسی کے ساتھ دنیا کی امیر ترین ہستیوں میں اب ان کا نام چوتھے نمبر پر پہنچ گیا ہے۔

مکیش امبانی سٹیل ٹائیکون اور غیر مقیم ہندستانی ( این آر آئی ) لکشمی متل سے اگے نکل گئے ہیں۔ مکیش سے پہلے اب تک لکشمی متل ہندستان کے امیر ترین صنعت کار مانے جاتے تھے۔ فوربیز میگزین نے مارچ میں دنیا کے امیر صنعتکاروں اور سرمایہ کاروں کی جو فہرست جاری کی تھی اس میں مکیش امبانی اپنی بیس ارب ڈالر سرمایہ کے ساتھ 14ویں نمبر پر تھے۔

چند ماہ میں اتنی تیزی کے ساتھ ترقی کے لیے حصص بازار میں حصص کی قیمتوں میں اضافے کو بتایا جا رہا ہے جس میں امبانی گروپ کی کمپنیوں کے حصص کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں۔

حصص بازار میں ریلائنس انڈسٹریز لمیٹیڈ کی کمپنیاں آئی آر ایل، ریلائنس پیٹرولیم، آئی پی سی ایل اور ریلائنس انڈسٹریل انفراسٹرکچر کی بازار میں قیمت ایک سو تین بلین ڈالر یعنی تقریبا چار لاکھ نو ہزار تین سو پچیس کروڑ روپے ہے۔

سرمایہ کاری کے تجزیہ نگار ایس پی تلسیانی نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ امبانی کی دولت میں اضافہ کا سبب حصص بازار میں حصص کے اچھال کی وجہ سے ہے ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ ابھی اس بازار کا گراف اسی طرح اونچا ہو گا۔تلسیانی کے مطابق سالانہ پچیس فیصد کے حساب سے بازار میں تیزی آئے گی اور اسی کے ساتھ ریلائنس کے شیئر کی قیمتوں میں اضافہ ہونے کے امکانات ہیں اس لیے مستقبل میں امبانی کی دولت کتنی بڑھے گی اس کا اندازہ لگانا مشکل ہے۔

مسٹر تلسیانی کا کہنا تھا کہ ابھی پانچ سال تک تو انڈیا کے حصص بازار میں تیزی رہے گی اس لیے سرمیہ کاروں کے لیے یہ ایک اچھا موقع ہے۔

دنیا کے امیر ترین شخصیات میں اول نمبر پر سافٹ ویئرکمپنی کے مالک بل گیٹس ہیں، جبکہ دوسرے نمبر پر میکسیکو کے تاجر کارلوس سلم اور تیسرے نمبر پر سرمایہ کار وارن بوفیٹ ہیں۔لکشمی متل چوتھے نمبر پر تھے لیکن اب مکیش امبانی نے ان کی جگہ لے لی ہے۔

مکیش امبانی کی اس ترقی نے یہ ثابت کر دیا کہ ہندستان میں رہ کر بھی دولت کمائی جا سکتی ہے۔لکشمی متل انڈین ہیں لیکن انہوں نے اپنا بزنس انڈیا سے باہر رہ کر کیا۔

انڈیا میں ترقی کے روشن امکانات پر مسٹر تلسیانی کا کہنا تھا کہ ' اب انڈیا میں رہ کر ہی ترقی کی جا سکتی ہے۔یہ بات ان این آر آئی کی سمجھ میں آچکی ہے اور انہوں نے کئی بازار میں اپنا سرمایہ لگانا بھی شروع کر دیا ہے۔'

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد