BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 03 June, 2007, 01:45 GMT 06:45 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
مکیش امبانی کے خوابوں کا گھر
مکیش امبانی کا زیرِ تعمیر گھر
ستائیس منزلہ گھر سے مکمل ممبئی شہر اور سمندر دکھائی دے گا
ممبئی میں بھارت کے امیر ترین شخص مکیش امبانی کےگھر کی تعمیر جاری ہے جس پر ایک اندازے کے مطابق ایک ارب ڈالر لاگت آئے گی۔

ساڑھے چار ہزار مربع میٹر کے پلاٹ پر تعمیر کیے جانے والا یہ ستائیس منزلہ گھر جب آئندہ برس مکمل ہو گا تو اس سے سارے ممبئی شہر کا طائرانہ جائزہ لیا جا سکے گا۔

ایک اطلاع کے مطابق مکیش امبانی کے آرکیٹکٹس نے یہ بلندو بالا گھر ڈیزائن کرنے کا فیصلہ مکیش کی’بحیرۂ عرب کا مکمل نظارہ‘ کرنے کی خواہش کے بعد کیا۔

یہ عمارت ایک سو ستّر میٹر بلند ہو گی اور اس میں مکیش امبانی اور ان کے اہلِ خانہ کے علاوہ چھ سو افراد پر مشتمل ان کا عملہ بھی رہائش پذیر ہوگا۔

عمارت کی پہلی چھ منزلیں کار پارکنگ کے لیے مخصوص ہوں گی ساتویں اور آٹھویں منزل پر ایک ہیلتھ کلب تعمیر کیا جائے گا اور اس سے اوپر کی چند منازل پر عملے کے رہائشی فلیٹ ہوں گے۔عمارت کی ایک منزل ’انٹرٹینمنٹ فلور‘ ہو گی جہاں ایک مکمل منی تھیٹر بنایا جائے گا۔

مکیش امبانی اور ان کے اہلِ خانہ اس عمارت کی بالائی منازل پر رہیں گے جہاں ایک ہیلی پیڈ اور سوئمنگ پول بھی تعمیر کیے جائیں گے۔

ناقدین نے ایک ایسے شہر میں اس گھر کی تعمیر کو دولت کی بے جا نمائش قرار دیا ہے جہاں کی نصف سے زائد آبادی فٹ پاتھ پر رہتی ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد