انڈیا: ارب پتی افراد کی تعداد دوگنی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
انڈیا میں گزشتہ ایک برس کے دوران ارب پتیوں کی تعداد دو گنی سے بھی زیادہ ہوگئی ہے۔ فوربز میگزین نے اپنے سالانہ جائزے میں ہندوستان کے 40 امیر ترین افراد کی فہرست جاری کی ہے۔ اس فہرست میں ستائیس ارب پتی شامل ہیں۔ اس فہرست میں شامل ہونے کے لیئے کسی ہندوستانی کے پاس کم از کم 590 ڈالریا تقریبًا 2500 کروڑ روپے یا اثاثے ہونے چاہیں۔ فہرست کے مطابق سٹیل کنگ لکشمی متل سب سے امیر ہندوستانی ہیں۔ ان کی ذاتی دولت 23 ارب ڈالر سے زیادہ ہے۔ دوسرے نمبر پر بنگلور کی ویپرو کمپنی کے مالک عظیم پریم جی ہیں۔ ان کی دولت 11 ارب ڈالر بتائی گئی ہے۔ سات ارب ڈالر کے ساتھ ریلائنس کے مکیش امبانی تیسرے نمبر پر ہیں۔ چالیس امیروں کی فہرست میں جو نئے امیر شامل ہوئے ہیں ان میں شراب بنانے والی سب سے بڑی کمپنی کے مالک وجے مالیا بھی شامل ہیں۔ میگزین کے مطابق مائیکرو سافٹ کے بل گیٹس 50 ارب ڈالر کی دولت کے ساتھ دنیا کے سب سے امیرآ دمی ہیں۔ اس مقام پر انہیں یہ مسلسل بارہواں سال ہے۔ دوسرے نمبر پر امریکہ کے سرمایہ کار وارن بوفے ہیں جو 24 ارب ڈالر کے مالک ہیں۔ 30 ارب ڈالر کے ساتھ میکسیکو کے کارلوس سلم ہیلو تیسرے مقام پر ہیں۔ اس فہرست کی سب سے نوجوان دولت مند خاتون بائیس سالہ ہند حریری ہیں جنہیں اپنے والد رفیق حریری کے انتقال کے بعد ایک اعشاریہ چار بلین کی رقم انڈیا کے تیئیس دولت مندوں کی کل دولت کا تخمینہ 99 بلین ڈالر جبکہ جاپان کے ستائیس دولت مندوں کی کل دولت 67 بلین ڈالر ہے۔ اس فہرست میں روس کے 33 دولت مندوں کی دولت کا اندازہ 172 بلین ڈالر لگایا گیا ہے۔
فوربز رسالے کی ایسوسی ایٹ ایڈیٹر لوئزا کرول کا کہنا ہے کہ ’روس میں دولت مندوں کی تعداد میں اضافہ حیرت انگیزہے‘۔ اس مرتبہ روس کے سات نئے بلئینر ریکارڈ کیے گئے ہیں۔ اس فہرست میں نیویارک چالیس دولت مندوں کے ساتھ سر فہرست ہے۔ ماسکو پچیس کے ساتھ دوسرے جبکہ لندن تئیس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ رسالے کے چیف ایگزیکٹو اسٹیو فوربز نے دولت مندوں کی تعداد میں اضافے کو اقتصادی ترقی سے تعبیر کیا ہے۔ | اسی بارے میں امریکی امیروں کا بجٹ 24.05.2003 | صفحۂ اول بیکہم: سب سے امیر07.05.2003 | صفحۂ اول برطانیہ کے امیر پاکستانی27.04.2003 | صفحۂ اول غربت اور نسلی تفریق29.08.2003 | صفحۂ اول | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||