کوئمبٹور دھماکے، دس کو عمر قید | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
تمل ناڈ و کے شہر کوئمبٹور کی ایک ذیلی عدالت نے انیس سو اٹھانوے کے سلسلہ وار بم دھماکوں کے مقدمے میں ’الامہ‘ تنظیم کے بانی سید احمد باشا اور سیکریٹری محد انصاری سیمت دس ملزمان کو عمر قید کی سزائیں سنائی ہیں۔ چنئی کے ایک مقامی صحافی مینک کمار شکلا نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ بدھ کو عدالت نے بم دھماکے کے ستر اہم ملزمان میں سے پہلے دس کو عمر قید کی سزائیں سنائیں۔ خصوصی عدالت کے جج اتھی راپتھی نے اس سال اگست میں اس مقدمے ایک سو چھیاسٹھ ملزمان میں سے آٹھ کو بری کردیا تھا جب کہ ستر ملزمان کو دھماکے کا اہم مجرم قرار دیا تھا۔ عدالت نے سید محمد پاشا کو عمر قید کے علاوہ تین سال قید با مشقت کی سزا بھی سنائی ہے جب کہ احمد انصاری کو دو بار عمر قید کی سزا کے علاوہ پچھتر سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ اس طرح مختلف مجرموں کو ان کے خلاف الزامات کے مطابق تقریباً سترہ سے ایک سو پچیس سال تک قید کی سزائیں سنائی گئی ہیں لیکن سبھی سزائیں ساتھ ساتھ چلیں گی۔ تمام مجرم گزشتہ دس برس سے جیل میں ہيں۔ فروری انیس سو اٹھانوے میں کوئمبٹور میں مختلف مقامات پر اٹھارہ بم دھماکے ہوئے تھے۔ ان میں وہ مقام بھی شامل تھا جہاں اس وقت کے وزیر داخلہ ایل کے
پولیس کا کہنا تھا کہ ممنوعہ تنظیم ’الامہ‘ سے تعلق رکھنے والے کئی خودکش حملہ آور اڈوانی کو ہلاک کرنے کے مشن پر تھے۔ ان دھماکوں کے سلسلے میں تمل ناڈو کی پولیس نے کرناٹک، آندھرپردیش اور مغربی بنگال سے ایک سو اڑسٹھ مسلمانوں کوگرفتار کیا تھا۔ اگست میں عدالت نے اس معاملے کے اہم ملزم پیپلز ڈیمو کریکٹ پارٹی کے عبدالناصر مدنی کو تمام الزم سے بری کردیا تھا۔ | اسی بارے میں کوئمبٹور دھماکے: مدنی بے قصور 01 August, 2007 | انڈیا ممبئی: فرقہ وارایت کے متاثرین کی شکایت26 July, 2007 | انڈیا فسادات سے متاثر، انصاف کے طلبگار 18 May, 2007 | انڈیا 1993 دھماکے: عرضی مسترد12 July, 2007 | انڈیا ممبئی دھماکے، تین کو سزائے موت18 July, 2007 | انڈیا ممبئی دھماکے، مزید تین کو سزائے موت19 July, 2007 | انڈیا بھاگل پور فساد: سزائیں مؤخر27 June, 2007 | انڈیا مکہ مسجد دھماکے: ایک شخص گرفتار25 May, 2007 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||