BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 18 July, 2007, 08:32 GMT 13:32 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ممبئی دھماکے، تین کو سزائے موت

انیس سو ترانوے بم دھماکہ کیس میں اب تک 81 مجرموں کو سزا سنائی ہے
انیس سو ترانوے ممبئی بم دھماکوں کی خصوصی عدالت نے آج تین مجرموں کو موت کی سزا سنائی ہے۔

ٹاڈا عدالت کے خصوصی جج پرمود دتاتریہ کوڈے نے پرویز ناصر شیخ, مشتاق ترانی اور عبدالغنی ترک کو پھانسی کی سزا دیتے ہوئے کہا کہ ان کے جرائم بہت سنگین تھے اور انہوں نے بم دھماکہ کی سازش سے لے کر اسلحہ کی لینڈنگ، آر ڈی ایک بھری گاڑیاں کھڑی کرنے، بم دھماکہ کرنے اور ملک میں دہشت پھیلانے جیسے سنگین جرائم کیے ہيں۔

عدالت میں ناصر شیخ پر جرم ثابت ہوا تھا کہ انہوں نے بم دھماکے کی سازش میں حصہ لیا تھا اور اسلحہ کو اتارنے اور اسے شہر میں تقسیم کرنے کے علاوہ گاڑیوں میں آر ڈی ایکس رکھنے کا کام بھی کیا تھا۔ اس کے بعد انہوں نے آر ڈی ایکس سے بھرا سکوٹر ممبئی کے کاتھا بازار علاقہ میں کھڑا کیا جس سے دھماکہ ہوا اور دھماکے سے چار افراد ہلاک اور اکیس زخمی ہوئے تھے جبکہ 73 لاکھ کی عوامی املاک تباہ ہوئی تھی. ناصر نے ہوٹل سی راک میں بھی آر ڈی ایکس سے بھرا سوٹ کیس رکھا تھا جس کے پھٹنے پر ہوٹل کا ایک حصہ منہدم ہو گیا تھا۔

ایک مجرم کو تین مرتبہ سزائے موت
 مجرم ناصر کو بم دھماکہ کی سازش، ملک میں دہشت اور نفرت پھیلانے اور لوگوں کو قتل کرنے کے جرم میں تین مرتبہ موت کی سزا اور چار لاکھ روپے جرمانہ عائد کیاہے
عدالت

ٹاڈا جج نے پرویز ناصر شیخ کو تین معاملات میں موت کی سزا سنائی ہے۔ اپنا فیصلہ سناتے ہوئے جج نے کہا کہ مجرم ناصر بم دھماکہ کی سازش میں شروع سے ملوث تھے۔ جج نے کہا ’عدالت کے مطابق یہ واقعات بابری مسجد انہدام کے بعد ہوئے لیکن اس سے مجرم براہ راست متاثر نہیں ہوئے تھے اور اس لیے انہوں نے جو کچھ کیا وہ ملک میں دہشت پھیلانے اور دو فرقوں کے درمیان نفرت پھلانے اور فرقہ وارانہ فساد برپا کرنے کی مذموم سازش تھی۔

عدالت نے مجرم ناصر کو بم دھماکہ کی سازش، ملک میں دہشت اور نفرت پھیلانے اور لوگوں کو قتل کرنے کے جرم میں تین مرتبہ موت کی سزا اور چار لاکھ روپے جرمانہ عائد کیاہے۔

عدالت نے بم دھماکہ کے دوسرے مجرم مشتاق ترانی کو موت کی سزا اور تین لاکھ ستاسی ہزار پانچ سو روپے کے جرمانہ کی سزا دی ہے. مجرم مشتاق پر بم دھماکہ کی سازش کے ساتھ ممبئی کے ہوٹل سینتور میں آر ڈی ایکس سے بھرے سوٹ کیس رکھنے کا جرم ثابت ہوا تھا۔ مشتاق نے میمن سٹریٹ میں بھی آر ڈی ایکس سے لدا سکوٹر کھڑا کیا تھا جس کے پھٹنے سے تین افراد زخمی ہوئے تھے اور ہوٹل کی دو کروڑ ایک لاکھ روپے کی املاک تباہ ہوئی تھی۔

تیسرے مجرم عبدالغنی ترک کو بھی عدالت نے ناصر کی طرح تین معاملات میں موت کی سزا دی ہے۔ ترک پر بم دھماکہ کی سازش کے ساتھ ممبئی کے سینچری بازار میں بم رکھنے کا جرم ثابت ہوا تھا۔ ترک نے ممبئی کے پاسپورٹ آفس کے پاس واقع سینچری بازار میں کمانڈر جیپ میں آر ڈی ایکس لاد کر کھڑا کیا تھا پھٹنے سے 88 افراد ہلاک ہوگئے تھے اور 159 زخمی ہوئے تھے۔ بارہ مارچ کے ان سلسلہ وار بم دھماکوں میں سب سے زیادہ اموات یہیں ہوئی تھیں۔

انیس مجرموں کو سزا سنانا باقی
 عدالت نے بدھ کو پہلی مرتبہ اس کیس میں موت کی سزا سنائی ہے۔ اس سے قبل عدالت نے چودہ افراد کو عمر قید کی سزا دی تھی۔ اب صرف انیس مجرموں کو سزا سنانا باقی ہے

عدالت نے ٹاڈا، دھماکہ خیز اشیاء قانون اور تعزیرات ہند کی دفعات کے تحت مجرم کو قید بامشقت کے ساتھ ایک لاکھ پچھتر ہزار روپے جرمانہ کی سزا بھی سنائی ہے۔

عدالت نے بدھ کو پہلی مرتبہ اس کیس میں موت کی سزا سنائی ہے۔ اس سے قبل عدالت نے چودہ افراد کو عمر قید کی سزا دی تھی۔ اب صرف انیس مجرموں کو سزا سنانا باقی ہے جن میں فلم سٹار سنجے دت سمیت اہم مفرور ملزم ٹائیگر میمن کے خاندان کے چار افراد شامل ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد