1993 دھماکے: عرضی مسترد | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ٹاڈا عدالت کے خصوصی جج پی ڈی کوڈے نے انیس سو ترانوے بم دھماکے کے مجرموں کی عرضداشت کو مسترد کر دیا ہے۔اپنی عرضداشت میں مجرموں نے کہا تھا کہ ان کی سزا پر فیصلہ دینے کے بجائے ان کا معاملہ سپریم کورٹ کے حوالے کیا جائے جو یہ طے کرے کہ ٹاڈا قانون ختم ہونے کے بعد کسی مجرم کو سزا دی جا سکتی ہے یا نہیں۔ ان مجرموں کی دفاعی وکیل ایڈوکیٹ فرحانہ شاہ نے بتایا کہ ’پہلی اپیل کے مسترد ہونے کے بعد انہوں نے اپنے مؤکلوں کی جانب سے عدالت میں فیصلہ سنانے کے عمل پر روک لگانے کی عرضداشت داخل کی ہے جس کی سماعت جمعہ کے روز ہو گی۔‘ بم دھماکہ کے مجرم سپریم کورٹ میں ایک اپیل داخل کرنے کی تیاری میں ہیں جس کے تحت وہ عدالت کے ذریعہ دی جا رہی سزا کے عمل کو غیر قانونی قرار دے رہے ہیں۔ بم دھماکہ کے سولہ مجرموں نے سترہ جون کو عدالت میں ایک اپیل داخل کی تھی جس میں انہوں نے سپریم کورٹ کے ایک فیصلہ کا حوالہ دیا۔سپریم کورٹ کے اس کیس میں جسٹس مارکنڈے کجو نے اپنی رائے دیتے ہوئے کہا تھا کہ ٹاڈا قانون کے ختم ہونے کے بعد کسی ملزم کو سزا دینا دستور کی دفعہ تین کے خلاف ہے۔ ٹاڈا قانون چوبیس مئی انیس سو پچانوے کو ختم کر دیا گیا تھا لیکن ملک کی کئی عدالتوں میں اس قانون کے تحت گرفتار ملزموں پر مقدمہ چل رہا ہے اور اس پر عدالتیں اپنا فیصلہ بھی دے رہی ہیں۔ انیس سو ترانوے بم دھماکے کے سو مجرموں میں سے عدالت نے 76 کو سزا سنائی تھی اور باقی کو سزا سنانا ابھی باقی ہے لیکن ان بقیہ مجوموں میں سے سولہ نے سپریم کورٹ کے اس فیصلہ کے حوالے کو بنیاد بنا کر اس عمل پر روک لگانے کی کوشش کی تھی۔ ایڈوکیٹ شاہ کا کہنا ہے کہ ’یہ اب عدالت پر منحصر ہے کہ وہ مجرموں کو سپریم کورٹ جانے کی مہلت دیتی ہے یا ان کی اپیل کو مسترد کر کے اپنا فیصلہ سنانے کا عمل جاری رکھتی ہے۔‘ |
اسی بارے میں 93 ممبئی دھماکے: مزید چھ کو سزا22 May, 2007 | انڈیا ممبئی دھماکے، پانچ کو قید بامشقت 18 May, 2007 | انڈیا 93 دھماکوں کے ملزمان رہا09 May, 2007 | انڈیا چوالیسواں ملزم بھی قصوروار27 September, 2006 | انڈیا سنجے دت کو مجرم قرار دے دیا گیا28 November, 2006 | انڈیا سنجے دت کی ضمانت میں توسیع21 December, 2006 | انڈیا سنجے دت کی رحم کی درخواست 16 January, 2007 | انڈیا ’ آج مجھے نئی زندگی ملی ہے‘ 10 May, 2007 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||