BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 29 August, 2007, 11:12 GMT 16:12 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بھارت: جنگی طیاروں کیلیےٹینڈر طلب
جنگی جہاز (فائل فوٹو)
ہندوستان نے گزشتہ آٹھ برسوں میں جنگی طیارے نہیں خریدے ہیں
ہندوستان نے ایک سو چھبیس جنگی جہاز خریدنے کےلیے بین الاقوامی کمپنیوں سے دفاعی سیکٹر میں دس ارب ڈالر کا ٹینڈر طلب کیا ہے۔

اس ٹینڈر کا اعلان دارالحکومت دلی میں کیا گيا ہے۔ اقتصادی تجزيہ کاروں کا کہنا ہے کہ مگ 29 اور مگ 35 بنانے والی روسی کمپنی اور ایف 18 بنانے والی امریکہ کی ’لوکہیڈ مارٹن اینڈ بوئنگ‘، فرانس کی ’دساؤ‘، سوئیڈن کی’ سابس‘ اور یورو فائٹر کمپنیاں اس ٹینڈر کی بولی میں سب سے آگے رہیں گی۔

اس خریداری کے ساتھ ہندوستان اپنے پرانے جنگی طیارے تبدیل کر سکے گا۔ گزشتہ برسوں میں تربیت کی پروازوں کے دوران جنگی جہازوں کے تباہ ہونے کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے اور اس کی وجہ سے جنگی جہازوں کی تعداد کم ہوکر پانچ سو چھہتر ہوگئی ہے۔ دوسری جانب ہندوستان نے گزشتہ آٹھ برسوں میں جنگی طیارے نہیں خریدے ہیں۔

خریداری کے ضوابط کے مطابق پہلے اٹھارہ جنگی طیارے جہاز بنانے والی کمپنی سے ہندوستان آئیں گے جبکہ باقی طیارے لائسنس کے بعد ہندوستان میں بنائے جائیں گے۔ پہلے آنے والے اٹھارہ طیارے دوہزار بارہ تک فضائيہ میں شامل ہوسکیں گے۔

ہندوستان نے اس سے قبل کبھی کسی امریکی کمپنی سے جنگي جہاز نہیں خریدے لیکن دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں آنےوالی بہتری کی وجہ سے اس مرتبہ امریکی جنگی طیارے حاصل کیے جانے کی توقع ہے۔

ہندوستان کو فوجی سازو سامان فراہم کرنے والے ممالک میں روس کو اولیت حاصل رہی ہے لیکن اب ہندوستان اپنے دفاعی ساز وسامان کے لیے روس کے ساتھ ساتھ برطانیہ، اسرائیل اور امریکہ کا رخ کر رہا ہے۔

اسی بارے میں
روس بھارت دفاعی مذاکرات
03 December, 2004 | انڈیا
دفاعی بجٹ: 7.8 فیصد اضافہ
28 February, 2007 | انڈیا
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد