BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 16 December, 2005, 16:07 GMT 21:07 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ائیرانڈیا 68 نئے جہاز خریدےگا

طیارہ
جہاز بنانے والی امریکی بوئنگ کمپنی سے بات چیت آخری مرحلے میں ہے
بھارت کی حکومت نے سرکاری ائیر لائن ائیر انڈیا کی سفری ضروریات پورا کرنے کے لیے اڑسٹھ نئے بوئنگ طیارے خریدنے کی منظوری دے دی ہے۔

تخمینے کے مطابق یہ سودا تقریبا آٹھ سو کروڑ امریکی ڈالر کا ہے لیکن ابھی قیمتوں کے بارے میں بات چیت جاری ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ اس بارے میں جہاز بنانے والی امریکی بوئنگ کمپنی سے بات چیت آخری مرحلے میں ہے۔

شہری ہوا بازی کے وزیر پرفل پٹیل سے منسوب ایک بیان کے مطابق ’اصولی طر پر اس سودے کو منظوری مل چکی ہے لیکن قیمتوں پر حتمی فیصلے کے لیے وزراء کا ایک خصوصی گروپ اب بھی بات چیت کررہا ہے‘۔

ایک اندازے کے مطابق سن دو ہزار دس تک ائیر انڈیا سے سفر کرنے والے مسافروں کی تعداد تقریبا ساڑھے چار کروڑ ہوسکتی ہے۔

ائیرلائن کا کہنا ہے کہ روز بروز بڑھتی منزلیں اور مسافروں کی تعداد کے سبب اسے مزید طیاروں کی ضرورت ہے تاکہ وہ ضروریات کو پورا کرسکے۔

مذکورہ اڑسٹھ طیاروں میں سے پچاس طویل مسافت کے لیے جیٹ ہیں۔ باقی اٹھارہ جہاز رعایتی قیمتوں کی سکیم ائیر انڈیا ایکسپریس کے تحت کے خریدے جائیں گے۔

ایکسپریس سکیم کے تحت سستی قیمتوں پر خلیجی ممالک کی پروازیں شروع کی گئی ہیں۔ بھارت کو یہ جہاز آئندہ برس سے ملنے شروع ہوں گے اور دو ہزار دس تک تمام طیارے بھارت کے حوالے کر دیے جائیں گے۔

ائیر انڈیا سرکاری ائیر لائن ہے اور گزشتہ کئی برس سے وہ فائدے میں چل رہی ہے۔ دو ہزار چار میں اس نے ڈيڑھ سو کروڑ روپے کا منافع کمایا تھا۔

حکومت نے اسی سال انڈین ائیر لائنز کے لیے تینتالیس ائیر بس خریدنے کی بھی منظوری دی تھی۔ حال ہی میں اسکا نام تبدیل کرکے صرف ’انڈیا‘ کردیا گیا ہے۔

حکومت کے ماتحت کام کرنے والی ان دونوں فضائی سروسز نے گزشتہ پندرہ برسوں سے طیارے نہیں خریدے ہیں۔

ان نئے اقدامات سے ائیر لائن اپنی بڑھتی ہوئی ضروریات پوری کر سکے گی دوسرے پرائیویٹ ائر لائنوں سے بھی مقابلہ کرنے میں آسانی ہوگی جو فی الوقت سرکاری پروازوں سے بہتر سہولیات مہیا کررہے ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد