خلائی دفاعی نظام قائم کریں گے: انڈیا | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارت نے اعلان کیا ہے کہ وہ خلاء سے حملوں سے بچاؤ کے لیے خلائی دفاعی نظام تیار کرے گا۔ انڈین ایئرفورس کے سربراہ ایئر چیف مارشل ششی تیاگی نے کہا ہے کہ بھارت خود کو خلائی حملوں سے بچاؤ کے لیے اپنے خلائی دفاعی نظام قائم کرے گا۔ دو ہفتے قبل چین کی طرف سے خلاء میں میزائل داغ کر ایک پرانی سیٹلائٹ کو تباہ کرنے کے واقعے کے بعد بھارت کا منصوبہ سامنے آیا ہے۔ چین کے طرف سے میزائل داغے جانے کے بعد دنیا کے بعض ملکوں خصوصاً امریکہ اور اس کے حمایتی یورپی ممالک کی طرف سے خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ اس سے خلائی ہتھیاروں کی تیاری کی دوڑ شروع ہو جائے گی۔ چین کی طرف سے خلاء میں میزائل داغنے کے موقع پر بھارتی وزیر اعظم منموہن سنگھ نے کہا تھا کہ خلاء کو ہتھیاروں سے پاک کرنے کی کوشش کی جانی چاہیے۔ دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارت کا خلائی دفاعی نظام کا منصوبہ شمالی امریکہ ایرو ڈیفنس کمانڈ کی طرز پر ہو گا جس کے امریکہ اور کینیڈا خلاء میں چھوڑے گئی سٹیلائٹ اور دوسرے آلات کی نگرانی کرتا ہے۔ بھارتی فضائیہ کے سربراہ ششی تیاگی نے کہا کہ بھارت کی فضائیہ توسیع کے عمل سے گزر رہی ہے اس عمل کو مزید بہتر بنانے کے لیے خلائی دفاعی نظام کا قیام بہت ضروری ہے۔ | اسی بارے میں ’کہیں دہشت گرد خلاء میں نہ چلے جائیں‘09 January, 2006 | آس پاس امریکی دشمن کے لئے خلاء بھی نہیں19 October, 2006 | آس پاس چین: ماحولیاتی ناکامی کا اقرار28 January, 2007 | آس پاس موسمی سیارے کی تباہی کی تصدیق23 January, 2007 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||