BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’کہیں دہشت گرد خلاء میں نہ چلے جائیں‘
امریکہ میں خلابازی کی وفاقی انتظامیہ نے تجویز پیش کی ہے کہ خلاء میں جانے والے سیاحوں کو خلاء میں سفر کی اجازت دینے سے قبل یہ تحقیق کی جانی چاہیے کہ کہیں وہ دہشت گرد تو نہیں ہیں۔

اس تجویز کا مقصد یہ کہ کہیں ایسا نہ ہو کہ خلاء میں جانے کے بہانے یا خلاء میں پہنچ کر دہشت گرد کہیں دہشت گردی کا کوئی عمل نہ کریں یا خلائی جہاز کو کہیں ہتھیار کے طور پر استعمال نہ کر لیں۔

تاہم اس تجویز کے حوالے سے یہ بات سامنے نہیں آئی کہ مستقبل میں خلاء میں جانے والوں کی صحت کی جانچ پڑتال کرنا ضروری ہے یا نہیں۔

اس تجویز کے بعد یہ کہا جا رہا ہے کہ سر رچرڈ برینسن کا انسانوں کو خلاء کی سیر کے لیے بھیجنے کا منصوبہ متاثر ہو سکتا ہے۔ اس منصوبے کے تحت اس دہائی میں انسانوں کو خلاء میں بھیجا جانا ہے۔

امریکہ میں خلاء بازی کے وفاقی ادارے کا کہنا ہے کہ خلاء بازی کی صنعت میں قاعدے اور قوانین متعارف کرانے کی کوشش کی جا رہی ہے تاکہ کم از کم انہتائی ضروری حفاظتی اقدامات کو یقینی بنایا جا سکے۔

اس ادارے نے خلاء میں جانے والوں کے لیے بھی جانچ پڑتال اور سکیورٹی کے وہی انتظامات تجویز کیے ہیں جو ہوائی سفر کے لیے مسافروں کو درپیش ہوتے ہیں۔

ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نئی ٹیکنالوجی اپنے ساتھ نئے خطرات لاتی ہے۔ لیکن کانگریس کو علم ہے کہ اب تجارتی سطح پر بھی انسانوں کو خلاء میں لے جانے والی مشینیں تیار ہونی شروع ہو رہی ہیں۔

لہذا، رپورٹ کے مطابق، مفادِ عامہ کے تحت واضح قوانین متعارف کرانے کی ضرورت ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد