BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 20 August, 2007, 10:35 GMT 15:35 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
خواجہ سراؤں کی علاقائی لڑائی

حالیہ سیلاب کے دوران پٹنہ کے ہیجڑے امدادی مہم چلاتے ہوئے
بہار کے دارالحکومت پٹنہ میں خواجہ سراؤں یا ہیجڑوں کے درمیان علاقوں پر مالکانہ حق کا تنازعہ آپسی تصادم کے بعداب قانونی چارہ جوئی تک جا پہنچا ہے۔

یہ معاملہ اس لئے بھی کافی دلچسپ ہوگیا ہے کیونکہ خواجہ سرا علاقوں پر مالکانہ حق کا فیصلہ آپسی مفاہمت سے کرتے رہے ہیں اور اس طرح کے معاملے کا قانو نی حل تلاش کرنے کی بات اس سے پہلے شاید ہی کبھی سامنے آئی ہے۔

واضح ہو کہ ہندوستان کے مختلف شہروں میں ہیجڑ ے آپسی مفاہمت کی بنیاد پر الگ الگ علاقوں پر مالکانہ حق رکھتے ہیں اور وہ اسی علاقے کی سرحد میں رہ کر مبارک باد کے گیت اور رقص پیش کرتے ہیں۔

مخصوص علاقے میں کسی کے یہاں بچہ پیدا ہونے یا خوشی کے دیگر مواقع پر پہنچ کر وہ لوگ ناچتے گاتے ہیں جس کے عوض انہیں اچھی خاصی رقم حاصل ہوتی ہے۔ اسی لئے ہیجڑوں کا ایک گروپ کسی حال میں دوسرے گروپ کے ہیجڑوں کو اپنے علاقے میں داخل ہو کر رقص اور گیت پیش کرنے کی اجازت نہیں دیتا۔

 گنیشی ہیجڑا نے ہم پر دباؤ بنایا کہ ہم لوگ مقامی پولیس کی مدد سے معاملے کو حل کر لیں لیکن ہمیں پولیس کا کردار مشکوک لگا اس لئے ہم سیدھے مقامی عدالت میں جا کر معاملے کو رکھ رہے ہیں۔
للن ہیجڑا
لیکن گزشتہ چند مہینوں میں پٹنہ میں للن ہیجڑا اور کالی و گنیشی ہیجڑا کے گروپ کے لوگ علاقوں پر قبضہ کے لئے ایک دوسرے پر بیلن اور کلچھل کے علاوہ لاٹھی ڈنڈوں سے حملہ تک کر چکے ہیں جس کے نتیجے میں کئی خواجہ سراؤں کو شدید چوٹیں آئی تھیں۔

’للن ہیجڑا‘ ہیجڑوں کے سماج کا ایک مشہور نام ہے جو سماجی خدمات کے لیے پیش پیش رہتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ’پٹنہ کے جن علاقوں پر گنیشی اور کالی ہیجڑا کے لوگ دعویٰ کر رہے ہیں ان علاقوں کو ہم نے ڈھائی لاکھ روپے دیکر خرید لیا ہے۔‘

اپنے دعوے کو سچ ثابت کرنے کے لئے للن ہیجڑا کے ترجمان تنویر احمد ایسی متعدد دستاویز دکھاتے ہیں جس میں اس بات کا ذکر ہے کہ للن ہیجڑا نے کالی اور گنیشی ہیجڑا کو الگ الگ مواقع پر کبھی 20 ہزار تو کبھی 35 ہزار روپے ادا کیے ہیں۔

لیکن گنیشی ہیجڑا اور ان کے ترجمان ہری چند ان باتوں کو جھوٹ اور دھوکے بازی بتاتے ہیں۔ ہری چند کا کہنا ہے کہ علاقوں کی خرید و فروخت کا کوئی قانونی جواز نہیں ہے۔ ہری چند مزید کہتے ہیں:’للن ہیجڑا ہمیں عدالت میں کھینچنا چاہتے ہیں تو ہم عدالت میں ہی یہ ثابت کر دیں گے کہ ان علاقوں پر ان کا دعویٰ غیرمناسب ہے۔‘

للن (دائیں) اپنے ساتھیوں کے ساتھ
للن ہیجڑا کہتے ہیں: ’گنیشی ہیجڑا نے ہم پر دباؤ بنایا کہ ہم لوگ مقامی پولیس کی مدد سے معاملے کو حل کر لیں لیکن ہمیں پولیس کا کردار مشکوک لگا اس لئے ہم سیدھے مقامی عدالت میں جا کر معاملے کو رکھ رہے ہیں۔‘

اس درمیان مقامی پولیس اس معاملہ میں خود کو بالکل بے یار و مددگار محسوس کر رہی ہے۔گزشہ دنوں تو حالت یہ ہوگئی کہ دونوں گروپوں کے ہیجڑے مقامی کوتوالی تھانہ پہنچ گئے اور پولیس کی موجودگی میں گھنٹوں اودھم مچاتے رہے۔

ساڑیوں اور سلوار شوٹ میں ملبوس تقریبا ایک سو ہیجڑوں نے نہ صرف تھانے کا محاصرہ کر رکھا تھا بلکہ پولیس والے اس دھوم دھڑاکے میں دوسرا کام بھی نہیں کر پا رہے تھے۔

مقامی تھانے کے صدر ابھے سنہا بھی ہیجڑوں کو سمجھانے میں نا کام رہے۔ آخر کار تنگ آکر انہیں کہنا پڑا کہ ہیجڑوں کو سمجھانا آسان نہیں ہے۔ اس کے بعد پولیس والوں نے انہیں پولیس سٹیشن سے بہت مشکل سے منتشر کیا۔

ہیجڑا سماج کے ذرائع کے مطابق پٹنہ میں مختلف گروپوں میں منقسم ہیجڑوں کی تعداد 300 کے قریب ہے جن میں اکثریت کالی اور گنیشی ہیجڑا کے ساتھ ہے۔ ایک اندازے کے مطابق ناچنے گانے کے عوض ایک زون سے لگ بھگ چالیس ہزار روپے ماہانہ موصول ہوتے ہیں۔ بیس لاکھ سے زیادہ کی آبادی والے اس شہر میں کوئی پانچ زون ہیں۔

بنگلور میں ہیجڑےہیجڑے مرد ہیں
عدالت کے فیصلے سے پہلے ہیجڑہ مئیر کی چھٹی
ثریا فائل فوٹوہیجڑے: جنس تبدیل
بہار ےہیجڑوں سے بطور مرد انتخاب لڑنے کا تقاضہ
اسٹیون لوئیس کاپر ہیجڑے کی پوجا
گجرات کے مندر میں اسٹیون کے عقیدت مند
’ووٹ، نہ پاسپورٹ‘
بنگلور میں مخنثوں یا ہیجڑوں کا سالانہ اجتماع
انشورنس کمپنی پر ہیجڑوں سے تفریق کا الزام ہیجڑے ناراض کیوں؟
انشورنس کمپنی ہیجڑوں کے تنازعے میں
’عورت سے مرد‘
بہار میں امیدوار ہیجڑے عورت سے مرد کیوں؟
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد