BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 13 April, 2007, 12:34 GMT 17:34 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
برطانوی ہیجڑے کو دیوی کا رتبہ

اسٹیون لوئیس کاپر
اسٹیون کےدیدار کے لۓ عقیدت مندوں کی بھیڑ جمع ہوتی ہے۔
اسٹیون لوئیس کاپر کا تعلق برطانیہ سے ہے اور وہ ایک ہجڑے ہیں۔ لیکن گجرات میں انہیں ایک دیوی کے روپ میں پوجا جارہا ہے۔ انکے دیدار کے لیے عقیدت مندوں کی بھیڑ جمع ہوتی ہے۔

اسٹیون لوئیس کاپر گجرات کے بیچارہ جی علاقے میں بڑی تعداد میں عقیدت مندوں کو اپنی طرف راغب کررہے ہیں۔

گجرات کے اس علاقے میں ہیجڑوں کی دیوی مانی جانے والی باہوچار ماتا کا ایک مشہور مندر ہے اور ان دنوں اس مندر میں اسٹیون لوئیس کو لوگ دیوی کے ایک روپ کے طور پر دیکھ رہے ہیں اور اسٹیون کو عقیدت مند ماں کہہ کر پکار رہے ہیں۔

اسٹیون کا کہنا ہے کہ وہ ایک ہیجڑے ہیں اور انہیں ساڑھی پہننا پسند ہے۔ وہ چاہتے ہیں کہ لوگ انہیں ایک عورت کے طور پر پہچانیں۔

گجرات میں اسٹیون کو ایک نیا نام بھی مل گیا ہے۔ لوگ انہیں اب پیما کے نام سے پکار رہے ہیں۔ پیما کا مطلب ہوتا ہے کنول کا پھول۔

اسٹیون کا کہنا ہے کہ ان کے ویزا کی معیاد چھ مہینے بعد ختم ہوجائیگی لیکن اسکے بعد بھی وہ ہندوستان میں رہنا چاہتے ہیں۔

اسٹیون نے بتایا کہ ہندوستان آنے سے پہلے وہ پانچ برس تک لندن میں رہے۔ وہ آکسفورڈ یونیورسٹی کے رسکن کالج سے لاء کرنا چاہتے تھے لیکن پاس نہیں ہوسکے۔

اسٹیون
اسٹیون ہندوستان میں ہی رہنا چاہتے ہیں۔

اسٹیون کا کہنا ہے کہ وہ اپنی باقی زندگی ہندوستان میں گذارنا چاہتے ہیں۔
لیکن انہیں اپنے بوائے فرینڈ کی بہت یاد آتی ہے جو برطانیہ میں ہے۔

مندر کے ٹرسٹی پی سی راول نے بتایا کہ اس مندر میں ہر برس بڑی تعداد میں ہیجڑے دیوی کے دیدار کے لیے آتے ہیں ۔ ایسا مانا جاتا ہے کہ اس مندر میں آنے سے ہیجڑے اگلے جنم میں ہیجڑے کے روپ میں پیدا نہیں ہوتے ہیں۔

اسٹیون کا کہنا ہے کہ انہوں نے گجراتی زبان کے کچھ الفاظ سیکھ لیے ہیں اور چاہتے ہیں کہ وہ گجراتی اور سنسکرت زبان پوری طرح سے سیکھ لیں۔

اسی بارے میں
ہیجڑا میئر برخاست
29.08.2002 | صفحۂ اول
خواجہ سراؤں کا سوانگ
27.04.2003 | صفحۂ اول
’ووٹ، نہ پاسپورٹ‘
06 September, 2003 | صفحۂ اول
دینی مدارس، ہیجڑے اور ایڈز
07 December, 2004 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد