فہرست تا امیدوار، جنس تبدیل | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بہار میں ہیجڑوں کے نام عورتوں کی فہرست میں ہیں اور انہیں انتخاب بطور مرد لڑنے کے لیے کہا جا رہا ہے۔ جنس متعین کرنے کے اس جھگڑے کی وجہ بہار میں بلدیات کے لیے جاری انتخابی عمل ہے۔ ریاستی انتخابی کمیشن کے مطابق ہیجڑوں کا شمار مرد میں کیا جائے گا۔ دوسری جانب ہیجڑوں کا کہنا ہے کہ انہیں عورت مانا جائے۔ ریاستی حکومت نے پنچایتوں کی طرح ہی شہروں کے بلدیہ میں پچاس فی صد نششتیں خواتین کے لیے مخصوص کی ہیں۔ نصف سیٹیں عورتوں کے لیے مخصوص ہونے کے بعد مردوں کے ساتھ ہیجڑوں کے لیے بھی دقت پیدا ہو گئی۔ ہیجڑوں کا مطالبہ ہے کہ انہیں عورتوں کے لیے مخصوص سیٹوں پر انتخاب لڑنے دیا جائے جبکہ انتخابی کمیشن کا کہنا ہے کہ ہیجڑے صرف ان سیٹوں سے منتخب ہو سکتے ہیں جو مخصوص نہیں ہیں۔ ریاستی انتخابی کمیشن کے سیکرٹری رگھونش کمار سنہا کے مطابق عورتوں کے لیےمخصوص سیٹوں پر ہیجڑوں کو انتخاب میں حصہ لینے کا حق نہیں کیوں کہ میڈیکل سائنس کے مطابق ان کی جنس متعین کرنا ممکن نہیں۔ مسٹر سنہا کہتے ہیں کہ یہ ہدایت پہلے ہی جاری کی جا چکی ہے۔ انتخابی کمیشن کے اس فیصلے کے خلاف پٹنہ کے ہیجڑوں نے مظاہرے بھی کیے لیکن کاغذات نامزدگی داخل کرنے کے آخری دن تک انہیں خود کو عورت منوانے کی اجازت نہیں ملی۔
پٹنہ کے واحد سابق ہیجڑا وارڈ کاؤنسلر کالی ہیجڑا نے بھی بطور عورت ہی نامزدگی کے کاغذات داخل کیے ہیں لیکن ریاستی انتخابی کمیشن کے ذرائع کا کہنا کہ جانچ پڑتال کے دوران کالی کے کاغذات نامنظور ہو جائیں گے۔ دوسری جانب کالی ہیجڑا نے ہم سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر انکے کاغذات رد کیے گئے تو ہائی کورٹ میں مقدمہ ہوگا۔ کالی کا کہنا ہے کہ پانچ سال تک عوام کی خدمت کے بعد انہیں اس طرح عوامی نمائندہ بننے سے نہیں روکا جا سکتا۔ کالی کی دلیل ہے کہ ووٹر لسٹ میں جب ہیجڑوں کے نام بطور عورت درج ہیں تو امیدوار بنتے ہیں انہیں مرد کیوں بنایا جا رہا۔ | اسی بارے میں برطانوی ہیجڑے کو دیوی کا رتبہ13 April, 2007 | انڈیا زلزلہ زدہ ہیجڑے07 October, 2006 | پاکستان ’ہمارا نہ ووٹ، نہ پاسپورٹ‘05.09.2003 | صفحۂ اول فیصلہ: ہیجڑے مرد ہیں04 February, 2003 | صفحۂ اول ہیجڑا میئر برخاست29.08.2002 | صفحۂ اول ہیجڑوں کی سیاست میں شمولیت14.02.2002 | صفحۂ اول ہیجڑوں کی سیاست میں شمولیت14.02.2002 | صفحۂ اول | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||