کشمیر: تین دھماکے، پینتیس زخمی | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر میں دو روز کے دوران ہونیوالے تین بم دھماکوں میں دو پولیس اہلکاروں اور دو ریلوے ملازمین سمیت کم از کم پینتیس افراد زخمی ہوئے ہیں جبکہ اس دوران سری نگر میں ایک پولیس افسر کی گاڑی پر فائرنگ بھی کی گئی۔ اتوار کی صبح سرینگر جموں شاہراہ پر اونتی پورہ بازار میں اُس وقت دستی بم کا ایک دھماکہ ہوا جب لوگوں کی بڑی تعداد وہاں موجود تھی۔ اونتی پورہ کے ایس پی سردار خان نے بی بی سی کو بتایا کہ مقامی دکانداروں کے مطابق چلتی ٹاٹا سومو گاڑی سے کسی نے لوگوں کی بھیڑ پر دستی بم پھینکا، جس کے نتیجے میں کم از کم دس افراد زخمی ہوگئے۔ سردار خان کا کہنا تھا ’حملہ کے وقت وہاں نہ تو پولیس موجود تھی اور نہ ہی کوئی فوجی گاڑی، ظاہر ہے حملے کا نشانہ عام لوگ ہی تھے۔‘ اس سے قبل جموں کے بانہال علاقے میں ہوئے بم دھماکے میں چوبیس افراد زخمی ہوئے تھے۔ زخمیوں میں دو پولیس اہلکار اور ریلوے کے دو ملازمین بھی شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق حملے کا ہدف بظاہر ایک فوجی کارواں تھا، لیکن نشانہ خطا ہو جانے کی وجہ سے عام آدمی اس کی زد میں آگئے۔
دونوں دھماکوں کی کسی بھی شدت پسند گروپ نے ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ تاہم ایس پی اونتی پورہ سرادار خان نے دعویٰ کیا ہے کہ ہائی وے پر بم حملے کروانے میں زیر زمین مسلح گروپ حزب المجاہدین کا ہاتھ ہے۔ ادھر پاکستان کے زیر انتظام کشمیر سے حزب المجاہدین کے ترجمان احسان الٰہی کی طرف سے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ تمام شدت پسند تنظیموں نے اس بات پر اتفاق کر لیا ہے کہ پرہجوم اور عوامی آمدورفت والے مقامات پر حملے نہیں کیے جائینگے۔ بیان میں ترجمان نے الزام عائد کیا ہے کہ عام لوگوں پر دستی بم پھینکنے کی کارروائیوں میں بھارتی خفیہ ادارے ملوث ہیں۔ دریں اثناء شمالی کشمیر کے سوپور قصبہ میں بھی بھارتی نیم فوجی عملے کی چوکی پر مشتبہ شدت پسندوں نے دستی بم سے حملہ کیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق اس حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ اس کے علاوہ مسلح شدت پسندوں نے سری نگر کے نواح میں ایک پولیس افسر کی گاڑی کو گولیوں کا نشانہ بنایا، تاہم وہ اس حملے میں بال بال بچ گئے۔ |
اسی بارے میں بھارتی کرنل، 10 شدت پسند ہلاک01 August, 2007 | انڈیا سیاحوں پر بم حملہ، پانچ ہلاک29 July, 2007 | انڈیا ’خود کش بمبار ہلاک کر دیے گئے‘26 July, 2007 | انڈیا لشکر کے کمانڈر کی ہلاکت کا دعوٰی18 July, 2007 | انڈیا انڈین کشمیر: چار شدت پسند ہلاک17 July, 2007 | انڈیا | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||