’خود کش بمبار ہلاک کر دیے گئے‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر میں پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ فورسز نے ایک خود کش حملہ ناکام بنا کر دو جنگجوؤں کوہلاک کردیا ہے۔ پولیس کے مطابق حملے میں نیم فوجی عملے کے سات اہلکار بھی زخمی ہوگئے ہیں۔ کسی بھی عسکری گروپ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے، تاہم آئی جی پولیس شِو موہن سہائے نے جائے واردات پر نامہ نگاروں کو بتایا کہ ’ایسے حملوں میں لشکر طیبہ کا ہاتھ رہا ہے، لہٰذا ہمیں شک ہے کہ یہ حملہ لشکر نے ہی کیا ہے۔‘ تفصیلات بتاتے ہوئے ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس فاروق احمد نے بی بی سی کو بتایا کہ ’یہ حملہ صبح دس بجے ہوا۔ خود کش بمباروں نےسرینگر کے نواحی علاقے میں واقع سی آر پی ایف کی ایک چوکی پر پہلےگرینیڈ داغے اور بعد میں فائرنگ کرتے ہوئے اس میں گھسنے کی کوشش کی۔ لیکن چوکس جوانوں نے ان کی یہ کوشش ناکام بنادی۔‘ مسٹر فاروق کا کہنا ہے کہ سی آر پی ایف اور پولیس کی مشترکہ ٹیم نے اس کارروائی میں دو جنگجوؤں کو ہلاک کردیا جبکہ آپریشن کے دوران سات نیم فوجی اہلکار بھی زخمی ہوگئے۔ ڈی آئی جی فاروق نے مزید بتایا کہ پندرہ اگست کو (ہندوستان کے) یوم آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں جنگجوؤں کی سرگرمیوں سے متعلق پہلے ہی خفیہ اطلاعات تھیں۔ ’ایسے مزید حملے بھی ہوسکتے ہیں، لیکن ہم پوری طرح چوکس ہیں۔‘ | اسی بارے میں کشمیر میں جھڑپیں13 ہلاک28 June, 2007 | انڈیا کشمیر: طالب علم کی ہلاکت، مظاہرے07 July, 2007 | انڈیا کشمیر: پانچ دھماکے، پانچ زخمی20 July, 2007 | انڈیا ’ کشمیر میں فوج،انڈین جمہوریت کو خطرہ‘21 July, 2007 | انڈیا کشمیر میں ہڑتال اور مظاہرے 06 July, 2007 | انڈیا گیلانی کے خلاف پولیس کیس23 April, 2007 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||