کشمیر میں جھڑپیں13 ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہندوستان کے زیرانتظام جموں و کشمیر میں پولیس کا کہنا کے جمعرات کو تین مختلف واقعات میں تیرہ افراد ہلاک ہوگۓ ہیں۔ جن میں بیشتر شدت پسند بتاۓ جاتے ہیں۔ پولیس کے مطابق وادی کے سرحدی ضلع کپواڑا میں تین شدت پسندوں کو ہلاک کر کے ایک خود کش حملے کو ناکام کردیا۔ پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ بعض شدت پسند فوج کے ڈویژنل ہیڈکوارٹر کو خودکش حملے کا نشانہ بنانے کا منصوبہ بنارہے ہیں۔ پولیس نے فوجی کمیپ سے ایک کلو میٹر کی دوری پر شالکوٹ گاؤں میں ایک کار کو روکا جس میں مبینہ شدت پسند سوار تھے۔ اسی دوران پولیس اور شدت پسندوں کے درمیان گولی باری شروع ہوگئی جس میں تینوں شدت پسند ہلاک ہوگۓ اور اسی جھڑپ میں ایک عورت بھی ہلاک ہوگئی۔ ایک اور واقعہ میں کپواڑہ ضلع میں ہی شدت پسند تنظیم لشکرِ طیبہء کے کارکنوں نے ہنڈواڑہ قصبے کے نزدیک چھتیپورا علاقے میں فوجی گاڑیوں کے ایک قافلے پر حملہ کیاگیا۔ لشکر طیبہء نے دعوٰی کیا ہے کہ اس حملے میں اس نے سات فوجیوں کو ہلاک کردیا جبکہ فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اس حملے میں ایک فوجی ہلاک اور دو فوجی سمیت دو شہری زخمی ہوگۓ ہیں۔ فوج کے ترجمان نے بتایا کہ لائن آف کنٹرول کے قریب اُڑی سیکٹر میں ایک جھڑپ میں فوج نے چار دراندازوں کو ہلاک کردیا ہے۔ فائرنگ کے درمیان ہندوستانی فوج کا ایک جوان بھی ہلاک ہوگیاہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ وسطی ضلع بڈگام میں پولیس اور شدت پسندوں کے درمیان گولیوں کے تبادلے میں تین شدت پسند ہلاک ہوگۓ۔ | اسی بارے میں بھارتی زیرِانتظام کشمیر میں’القاعدہ‘08 June, 2007 | انڈیا بھارتی فوج کے دو اہلکار ہلاک15 June, 2007 | انڈیا کشمیرمیں چھاؤنیاں ہٹ رہی ہیں28 April, 2007 | انڈیا جموں: اعلی پولیس افسر ہلاک31 May, 2007 | انڈیا جموں میں پانچ ہندوؤں کا قتل30 March, 2007 | انڈیا سرینگر: مرنے والوں کی تعداد نو22 May, 2006 | انڈیا سرینگر: دھماکے میں آٹھ افراد زخمی22 May, 2006 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||